Baloch Khan – Gwadar Development Authority https://gda.gov.pk GDA Official Wed, 15 Jan 2025 11:06:42 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.7.1 https://gda.gov.pk/wp-content/uploads/2021/12/logo_ico.png Baloch Khan – Gwadar Development Authority https://gda.gov.pk 32 32 بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پبلک اکاؤنٹس کا جی ڈی اے کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، https://gda.gov.pk/%d8%a8%d9%84%d9%88%da%86%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d8%b3%d9%85%d8%a8%d9%84%db%8c-%da%a9%db%8c-%d9%82%d8%a7%d8%a6%d9%85%db%81-%da%a9%d9%85%db%8c%d9%b9%db%8c-%d8%a8%d8%b1%d8%a7%d8%a6%db%92-%d9%be/ https://gda.gov.pk/%d8%a8%d9%84%d9%88%da%86%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d8%b3%d9%85%d8%a8%d9%84%db%8c-%da%a9%db%8c-%d9%82%d8%a7%d8%a6%d9%85%db%81-%da%a9%d9%85%db%8c%d9%b9%db%8c-%d8%a8%d8%b1%d8%a7%d8%a6%db%92-%d9%be/#respond Tue, 14 Jan 2025 10:56:10 +0000 https://gda.gov.pk/?p=8030

بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پبلک اکاؤنٹس کا جی ڈی اے کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

گوادر، 14 جنوری 2025 بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پبلک اکاؤنٹس نے اپنے دورہ گوادر کے موقع پر اج تیسرے روز جی ڈی اے کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا باریکی سے جائزہ لیا۔ کمیٹی کی سربراہی ایم پی اے اصغر علی ترین کر رہے تھے جبکہ اراکین میں ایم پی ایز رحمت صالح بلوچ، زابد ریکی، زمرک خان اچکزئی، اور فضل قادر شامل تھے۔ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بھی کمیٹی کے ہمراہ تھے، جبکہ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے شفقت انور شاہوانی نے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ کمیٹی نے جی ڈی اے پبلک ہائر سیکنڈری اسکول اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبہ، گلگ، ملا فاضل چوک، سینیٹر اسحاق کرکٹ اسٹیڈیم اور قدیم ثقافتی ورثے کے مقامات، جن میں پرتگیزی واچ ٹاور، ٹیلی گراف آفس، چار پادگو، شاہی بازار، اور اسماعیلیہ محلہ شامل ہیں، کا معائنہ کیا۔ پرانی آبادی کے مختلف وارڈز اور اسٹریٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس دوران کمیٹی اراکین نے گوادر فشنگ جیٹی اور گوادر پورٹ کا بھی دورہ کیا، جہاں چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی نے کمیٹی کو پورٹ اور فری زون سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے شفقت انور شاہوانی نے کمیٹی کو جاری ترقیاتی منصوبوں، روڈ نیٹ ورک، سیوریج اور ڈرینج لائنز کے حوالے سے آگاہ کیا۔ کمیٹی نے ان منصوبوں کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور کام کے معیار کو تسلی بخش قرار دیا۔ اراکین نے کہا کہ جی ڈی اے کی کوششوں سے پرانی آبادی کے لوگوں کی زندگی کے معیار میں بہتری آئے گی، شہر کی بنیادی سہولیات میں اضافہ ہوگا اور گوادر شہر کی خوبصورتی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ کمیٹی نے اپنے دورے کے دوران مقامی افراد سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ کمیٹی نے جی ڈی اے کی جانب سے مقامی آبادی کے فلاح و بہبود اور شہر کی ترقی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔ چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، سپرنٹنڈنٹ انجینئر نادر بلوچ، اور ایگزیکٹو انجینئر قاضی کاشف نے کمیٹی کو مختلف منصوبوں کے سائیٹ وزٹ کے دوران تفصیلات سے آگاہ کیا۔ کمیٹی اراکین نے کہا کہ گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے تحت جاری منصوبے نہ صرف شہر کی ترقی کو فروغ دیں گے بلکہ مقامی افراد کے لیے روزگار اور بہتر معیار زندگی کا ذریعہ بھی بنیں گے۔
]]>
https://gda.gov.pk/%d8%a8%d9%84%d9%88%da%86%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d8%b3%d9%85%d8%a8%d9%84%db%8c-%da%a9%db%8c-%d9%82%d8%a7%d8%a6%d9%85%db%81-%da%a9%d9%85%db%8c%d9%b9%db%8c-%d8%a8%d8%b1%d8%a7%d8%a6%db%92-%d9%be/feed/ 0
ڈی جی جی ڈی اے کی سربراہی میں بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کا اجلاس، ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت https://gda.gov.pk/%da%88%db%8c-%d8%ac%db%8c-%d8%ac%db%8c-%da%88%db%8c-%d8%a7%db%92-%da%a9%db%8c-%d8%b3%d8%b1%d8%a8%d8%b1%d8%a7%db%81%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a8%d9%84%da%88%d8%b1%d8%b2-%d8%a7%db%8c%d9%86%da%88/ https://gda.gov.pk/%da%88%db%8c-%d8%ac%db%8c-%d8%ac%db%8c-%da%88%db%8c-%d8%a7%db%92-%da%a9%db%8c-%d8%b3%d8%b1%d8%a8%d8%b1%d8%a7%db%81%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a8%d9%84%da%88%d8%b1%d8%b2-%d8%a7%db%8c%d9%86%da%88/#respond Sun, 05 Jan 2025 20:10:41 +0000 https://gda.gov.pk/?p=7965

ڈی جی جی ڈی اے کی سربراہی میں بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کا اجلاس، ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت 2025 کو گوادر کا سال قرار دیا گیا، تین فلیگ شپ منصوبوں پر کام کا آغاز متوقع
گوادر، 6 جنوری 2025 :
ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) شفقت انور شاہوانی کی سربراہی میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد گوادر میں جاری رہائشی منصوبوں اور ہاؤسنگ اسکیمز کی ترقیاتی پیشرفت کا جائزہ لینا تھا۔
ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں کی سست روی پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے تمام منصوبہ مالکان کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر تعمیراتی سرگرمیاں شروع کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ الاٹیز اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال رکھنے کے لیے ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کی جائے۔
شفقت انور شاہوانی نے کہا، “جی ڈی اے گوادر میں سرمایہ کاری کے لیے ضامن کے طور پر کام کر رہا ہے، اور ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال اور برقرار رہے۔”
انہوں نے 2025 کو “گوادر کا سال” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سال گوادر کے تین اہم منصوبے، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ، اور اسپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ پر کام کا آغاز متوقع ہے، جو علاقے کی ترقی کو ایک نئی جہت دیں گے۔
اجلاس میں سابق سینیٹر کہدہ بابر نے بھی شرکت کی اور گوادر کی ترقی کے لیے حکومتی سطح پر سرمایہ کاروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ بلڈرز نے اجلاس کے دوران ترقیاتی کاموں میں درپیش مشکلات بیان کیں، جن کے فوری حل کے لیے ڈائریکٹر جنرل نے متعلقہ معاملات جی ڈی اے کے دائرہ اختیار میں آنے والے مسائل کو حل کرنے اور دیگر مسائل کو حکومتی فورمز پر اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔
اجلاس میں آباد کے کوآرڈینیٹر برائے گوادر ریجن، افنان قریشی، کرنل (ریٹائرڈ) مقبول آفریدی، اور جی ڈی اے کے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ شاہد علی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ بلڈرز نے سماجی ذمہ داریوں کے تحت گوادر میں لائبریری کے قیام کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔ اجلاس نہ صرف گوادر میں ترقیاتی کاموں کے فروغ کے لیے بلکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رکھنے اور گوادر کی مجموعی ترقی کو تیز کرنے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

]]>
https://gda.gov.pk/%da%88%db%8c-%d8%ac%db%8c-%d8%ac%db%8c-%da%88%db%8c-%d8%a7%db%92-%da%a9%db%8c-%d8%b3%d8%b1%d8%a8%d8%b1%d8%a7%db%81%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a8%d9%84%da%88%d8%b1%d8%b2-%d8%a7%db%8c%d9%86%da%88/feed/ 0
ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کا اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ https://gda.gov.pk/%da%88%d8%a7%d8%a6%d8%b1%db%8c%da%a9%d9%b9%d8%b1-%d8%ac%d9%86%d8%b1%d9%84-%d8%ac%db%8c-%da%88%db%8c-%d8%a7%db%92-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d9%88%d9%84%da%88-%d9%b9%d8%a7%d8%a4%d9%86-%d8%a8%d8%ad%d8%a7%d9%84/ https://gda.gov.pk/%da%88%d8%a7%d8%a6%d8%b1%db%8c%da%a9%d9%b9%d8%b1-%d8%ac%d9%86%d8%b1%d9%84-%d8%ac%db%8c-%da%88%db%8c-%d8%a7%db%92-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d9%88%d9%84%da%88-%d9%b9%d8%a7%d8%a4%d9%86-%d8%a8%d8%ad%d8%a7%d9%84/#respond Sun, 08 Dec 2024 16:08:56 +0000 https://gda.gov.pk/?p=7896

ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کا اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کی کوالٹی اور تکمیل کی ڈیڈلائنز پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، شفقت انور شاہوانی

ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی، شفقت انور شاہوانی، نے اتوار کے دن اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میرین ڈرائیو، عید گاہ وارڈ، سورگ دل گراؤنڈ، گلگ، اور ملا فاضل چوک سمیت کئی اہم منصوبوں کا معائنہ کیا۔
ڈائریکٹر جنرل نے ترقیاتی کاموں کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ انجینیئرز، افسران، اور ٹھیکیداروں کو سختی سے تاکید کی کہ تمام منصوبے اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے سورگ دل گراؤنڈ پر جاری کام کی سست روی پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو سخت ہدایات دیں کہ کام کی رفتار تیز کی جائے اور آئندہ چند ہفتوں میں پیشرفت رپورٹ فراہم کی جائے۔
ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبہ مقامی آبادی کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت سیوریج لائنز کی تعمیر، تعلیمی اداروں کی بحالی، قدیم ثقافتی ورثے کا تحفظ، اور سڑکوں کی تعمیر و توسیع جیسے اہم کام کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے خاص طور پر ملا فاضل چوک کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ اس کی بحالی سے اس علاقے کی سابقہ رونقیں بحال ہوں گی، جو شہر کے سماجی، کاروباری اور سیاحتی مرکز کے طور پر ماضی میں جانی جاتی تھی۔
ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے کے تحت آئندہ منصوبوں میں جنت بازار اور شاہی بازار کی خوبصورتی، ٹف ٹائلنگ اور توسیع کا کام شامل ہیں تاکہ گوادر کی تاریخی اہمیت اور سیاحتی کشش کو مزید بڑھایا جا سکے۔
ڈائریکٹر جنرل نے ترقیاتی منصوبوں میں عوامی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ جی ڈی اے مقامی آبادی کو ساتھ لے کر چلنے کے لیے پرعزم ہے۔ اور ترقیاتی منصوبوں کو عوامی فلاح و بہبود کے ساتھ بروقت مکمل کیا جائے تاکہ گوادر کے شہریوں کے معیار زندگی میں بہتری لائی جا سکے اور شہر کو ایک مثالی ترقیاتی مرکز بنایا جا سکے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ چیف انجینیئر حاجی سید محمد، پروجیکٹ ڈائریکٹر دودا خان مری، سپرنٹنڈنٹ انجینیئر نادر بلوچ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

]]>
https://gda.gov.pk/%da%88%d8%a7%d8%a6%d8%b1%db%8c%da%a9%d9%b9%d8%b1-%d8%ac%d9%86%d8%b1%d9%84-%d8%ac%db%8c-%da%88%db%8c-%d8%a7%db%92-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d9%88%d9%84%da%88-%d9%b9%d8%a7%d8%a4%d9%86-%d8%a8%d8%ad%d8%a7%d9%84/feed/ 0
یونیورسٹی آف گوادر میں دو روزہ بزنس اینڈ کلچرل گالا کی اختتامی تقریب کا انعقاد https://gda.gov.pk/%db%8c%d9%88%d9%86%db%8c%d9%88%d8%b1%d8%b3%d9%b9%db%8c-%d8%a2%d9%81-%da%af%d9%88%d8%a7%d8%af%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%af%d9%88-%d8%b1%d9%88%d8%b2%db%81-%d8%a8%d8%b2%d9%86%d8%b3-%d8%a7%db%8c%d9%86/ https://gda.gov.pk/%db%8c%d9%88%d9%86%db%8c%d9%88%d8%b1%d8%b3%d9%b9%db%8c-%d8%a2%d9%81-%da%af%d9%88%d8%a7%d8%af%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%af%d9%88-%d8%b1%d9%88%d8%b2%db%81-%d8%a8%d8%b2%d9%86%d8%b3-%d8%a7%db%8c%d9%86/#respond Fri, 06 Dec 2024 18:24:37 +0000 https://gda.gov.pk/?p=7883

یونیورسٹی آف گوادر میں دو روزہ بزنس اینڈ کلچرل گالا کی اختتامی تقریب کا انعقاد

یونیورسٹی آف گوادر میں دو روزہ بزنس اینڈ کلچرل گالا کی اختتامی تقریب کا انعقاد، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے شفقت انور شاہوانی کی شرکت، مختلف اسٹالز، کا جائزہ لیا، طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی

یونیورسٹی آف گوادر میں منعقدہ دو روزہ بزنس اینڈ کلچرل گالا کی اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شفقت انور شاہوانی نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف فوڈ اسٹالز، سائنسی ماڈلز اور آرٹ ایگزیبیشن کے اسٹالز کا دورہ کیا اور ان کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے مختلف تعلیمی اداروں کی جانب سے پیش کیے گئے اسٹالز، سائنسی ماڈلز اور فائن آرٹس کی نمائشوں کو سراہا اور طلبہ و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے نہ صرف ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے بلکہ اس طرح کی سرگرمیوں کی بھرپور حمایت بھی کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گوادر کی جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر شہر کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور نوجوانوں کو دعوت دی کہ وہ علمی، فنی اور سائنسی علوم میں مہارت حاصل کریں تاکہ مستقبل میں گوادر کی ترقی کی قیادت کے لیے خود کو تیار رکھ سکیں۔
تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے اور دیگر معزز مہمانوں نے گالا میں حصہ لینے والے اسٹالز، سائنسی نمائش اور آرٹس ایگزیبیشن کے منتظمین میں انعامات تقسیم کیے۔ یہ تقریب نہ صرف طلبہ و طالبات کے تخلیقی اور علمی رجحانات کو فروغ دینے کا ذریعہ بنی بلکہ شہر کے ثقافتی و تعلیمی میدان میں ایک اہم سنگ میل بھی ثابت ہوئی۔
دو روزہ گالا میں خواتین اور طلبہ و طالبات کی بزنس سرگرمیوں میں شرکت ایک خوش آئند عمل رہا۔ ایسے ایونٹس نہ صرف کاروباری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں بلکہ خواتین اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں کہ وہ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلیں۔ اور کاروبار کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو جدید معاشی رجحانات سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

]]>
https://gda.gov.pk/%db%8c%d9%88%d9%86%db%8c%d9%88%d8%b1%d8%b3%d9%b9%db%8c-%d8%a2%d9%81-%da%af%d9%88%d8%a7%d8%af%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%af%d9%88-%d8%b1%d9%88%d8%b2%db%81-%d8%a8%d8%b2%d9%86%d8%b3-%d8%a7%db%8c%d9%86/feed/ 0
ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شفقت انور شاہوانی کا عتیق الرحمن نواب ایجوکیشنل گالا 2024 کی اختتامی تقریب سے خطاب https://gda.gov.pk/%da%88%d8%a7%d8%a6%d8%b1%db%8c%da%a9%d9%b9%d8%b1-%d8%ac%d9%86%d8%b1%d9%84-%da%af%d9%88%d8%a7%d8%af%d8%b1-%da%88%d9%88%db%8c%d9%84%d9%be%d9%85%d9%86%d9%b9-%d8%a7%d8%aa%da%be%d8%a7%d8%b1%d9%b9%db%8c-4/ https://gda.gov.pk/%da%88%d8%a7%d8%a6%d8%b1%db%8c%da%a9%d9%b9%d8%b1-%d8%ac%d9%86%d8%b1%d9%84-%da%af%d9%88%d8%a7%d8%af%d8%b1-%da%88%d9%88%db%8c%d9%84%d9%be%d9%85%d9%86%d9%b9-%d8%a7%d8%aa%da%be%d8%a7%d8%b1%d9%b9%db%8c-4/#respond Wed, 04 Dec 2024 07:45:01 +0000 https://gda.gov.pk/?p=7827

ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شفقت انور شاہوانی نے کہا ہے کہ جی ڈی اے گوادر کی جدید طرز پر تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ شہر میں علمی، ادبی، ثقافتی، سماجی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوسرے عتیق الرحمن نواب گوادر ایجوکیشنل گالا 2024 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تین روزہ تعلیمی گالا میں طلبہ، اساتذہ اور فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گالا جی ڈی اے کے تعاون سے میر عبدالغفور کلمتی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام منعقد کیا گیا۔
شفقت انور شاہوانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کے ایونٹس نہ صرف گوادر کے علمی و سماجی ماحول کو بہتر بناتے ہیں بلکہ شہر کی ترقی کے لیے بھی اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے اپنی سماجی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور ایسے اقدامات کو ہمیشہ سپورٹ کرتی رہیگی۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات، اساتذہ، اور اسٹالز کے شرکاء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے جی ڈی اے کی جانب سے نقد انعامات کا بھی اعلان کیا گیا اور ڈائریکٹر جنرل نے گالا کے منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب گوادر کے عوام کی علمی، ادبی اور ثقافتی محبت کو اجاگر کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے ایونٹس دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ گوادر کے لوگ امن پسند اور علم و ثقافت سے محبت کرنے والے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ گالا نہ صرف شہر کی مثبت سرگرمیوں کا عکاس تھا بلکہ گوادر کو ایک روشن، پرامن اور تخلیقی سوسائٹی کے طور پر پیش کرنے کا اہم ذریعہ بھی ثابت ہوا ہے۔
گالا میں 50 سے زائد تعلیمی اداروں نے حصہ لیا۔ شرکاء نے سائنس ماڈلز، بلوچی ثقافتی اسٹالز، اور آرٹ ورک کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ پروگرام کے دوران تقاریر، ڈرامے، گانوں کے مقابلے، خواتین کی گروپ ڈسکشن، اور موسمیاتی تبدیلی و گرین گوادر کے موضوعات پر سرگرمیاں نمایاں رہیں۔
آرٹ، پینٹنگ، اور کلچرل اسٹالز کو شرکاء کی جانب سے خصوصی پذیرائی ملی۔ بُک اسٹالز، فوڈ گالا، اور سینڈ آرٹ نے گالا کی رونق کو مزید بڑھا دیا۔ بچوں اور فیملیز نے تعلیمی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جس سے ایونٹ ایک یادگار تجربہ بن گیا۔
ایونٹ میں ڈی آئی جی پولیس مکران ریجن ڈاکٹر پرویز عمرانی، ڈی آئی جی کوسٹل ہائی وے پولیس برکت حسین کھوسہ، چیئرمین میر عبدالغفور کلمتی ویلفیئر ٹرسٹ میر ارشد کلمتی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

]]>
https://gda.gov.pk/%da%88%d8%a7%d8%a6%d8%b1%db%8c%da%a9%d9%b9%d8%b1-%d8%ac%d9%86%d8%b1%d9%84-%da%af%d9%88%d8%a7%d8%af%d8%b1-%da%88%d9%88%db%8c%d9%84%d9%be%d9%85%d9%86%d9%b9-%d8%a7%d8%aa%da%be%d8%a7%d8%b1%d9%b9%db%8c-4/feed/ 0
Job Fair-2024 Organized by University Of Turbat, GDA team Participated https://gda.gov.pk/job-fair-2024-organized-by-uot-gda-team-participated/ https://gda.gov.pk/job-fair-2024-organized-by-uot-gda-team-participated/#respond Thu, 28 Nov 2024 11:29:40 +0000 https://gda.gov.pk/?p=7846
Job Fair 2024

Introduction

University of Turbat has organized a two days “Job Fair” event at “Doda Rasheed Academic Block of UoT” aiming to link the Public and Private Sector Organizations to Academia of Turbat University and to bridge the gap between the need of human resources from market and what the Academia offers. Approximately more than seventeen (17) firms from private and public sector were invited to participate in the event and Gwadar Development Authority was also participated representing the public sector.   

Opening Ceremony

All the teams of the participating organizations were gathered in the conference hall of University of Turbat, whereat the representatives introduced their respective organizations.

The Deputy Director of Human Resources at Gwadar Development Authority (GDA) expressed heartfelt thanks to the Vice Chancellor of University Of Turbat on behalf of the Director General of GDA, for inviting them to such an exceptional event. He also extended appreciation to the faculty and the “Management Sciences” team for their efforts in organizing the inaugural “Job Fair” at the campus. Then after,

Vice Chancellor (University Of Turbat) thanked the participant mentioning Gwadar Development Authority with special thanks for participating in the event representing public sector.

Facilitation Desk Session

  1. Projects Presentations:

All the seventeen organizations from private and public sector have organized Facilitation Desk among them Gwadar Developments Authority’s Desk was most prominent Desk to Facilitate the Academia.

Team GDA has presented the vision of Gwadar Development Authority to transform Gwadar into a Vibrant and Smart Port City for Investment and Tourism.

We have presented the major public projects undertaken by GDA in Gwadar Smart Port City Master Plan jurisdiction what makes positive impact on the life of indigenous population of Gwadar and the also projected the ongoing projects under developments and shared the future plans for Central Business District and other projects of vital importance for socioeconomic development of the country.

Hiring Interns

GDA HR Team participated in the job Fair, During the event, most students expressed interest in joining GDA as interns. The HR team provided clear guidance on the application process for the paid internships and informed students about the opportunity for internships on a non-stipend basis, which could be arranged upon request by the university for groups of students.

16 CV’s Collected from interested students for Internship in Gwadar Development Authority.

GDA’s stall became a focal point for both students and visitors, drawing significant attention with its attractive setup & display informative environments for all attendees.

Feedback Session

we had the pleasure of attending the University of Turbat’s Job Fair 2024, The job fair was well-organized and efficiently managed. Registration was quick on university web partial, and the event staff were helpful and approachable, making the entire process seamless from start to finish.
One of the highlights of the job fair was the diversity of employers present. Many recruiters took time to review resumes and provided constructive feedback, which was greatly appreciated. While the event was successful, there are a few areas where it could be improved. For example, offering more interactive features, such as on-site job interviews or skills assessments, could provide more immediate opportunities for the Graduates.
In conclusion, University of Turtat’s Job Fair 2024 was a great success, offered a well-rounded experience for students and alumni to connect with potential employers, explore career opportunities, and enhance their job search skills.

Closing Ceremony

The Job Fair 2024 at the University of Turbat has come to a successful event, marking a significant milestone for students. The university campus transformed into a vibrant hub of opportunity, where students from various disciplines engaged with top industry leaders, gaining valuable insights into their career paths and future prospects.
A wide range of companies, government organizations, and private sector employers, all eager to connect with the next generation of talent. The event provided students not only with the chance to apply for jobs and internships but also with invaluable networking opportunities that will help shape their careers in the years to come.
The highlight of the event was the participation of GDA HR Team, which offered 10 paid internship positions and provided valuable guidance on career development. Students were also informed about internship opportunities arranged on a non-stipend basis, available through the university’s collaborative efforts. MOU between Gwadar Development Authority and University of Turbat has also been discussed to be signed soon which will be great idea to conduct training, seminar and Lecture session collaboratively. such initiatives in fostering connections between academia and industry, enabling students to make informed decisions about their future careers.
The event concluded with a closing ceremony, where the organizers, partners, and participants came together to celebrate the successful conclusion of the fair. Speeches were made, recognizing the hard work and efforts of everyone involved in making the Job Fair 2024 a memorable event.
]]>
https://gda.gov.pk/job-fair-2024-organized-by-uot-gda-team-participated/feed/ 0
گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ماس ہیومین ریسورس سروسز اور چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کہ زیر اہتمام گوادر چائنہ بزنس سینٹر میں ایکسپلور اینڈ اپ لفٹ گوادر کی تقریب کا انعقاد https://gda.gov.pk/%da%af%d9%88%d8%a7%d8%af%d8%b1-%da%88%d9%88%db%8c%d9%84%d9%be%d9%85%d9%86%d9%b9-%d8%a7%d8%aa%da%be%d8%a7%d8%b1%d9%b9%db%8c-%da%a9%db%92-%d8%aa%d8%b9%d8%a7%d9%88%d9%86-%d8%b3%db%92-%d9%85%d8%a7%d8%b3/ https://gda.gov.pk/%da%af%d9%88%d8%a7%d8%af%d8%b1-%da%88%d9%88%db%8c%d9%84%d9%be%d9%85%d9%86%d9%b9-%d8%a7%d8%aa%da%be%d8%a7%d8%b1%d9%b9%db%8c-%da%a9%db%92-%d8%aa%d8%b9%d8%a7%d9%88%d9%86-%d8%b3%db%92-%d9%85%d8%a7%d8%b3/#respond Thu, 07 Nov 2024 09:04:30 +0000 https://gda.gov.pk/?p=7783

گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ماس ہیومین ریسورس سروسز اور چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کہ زیر اہتمام گوادر چائنہ بزنس سینٹر میں ایکسپلور اینڈ اپ لفٹ گوادر کی تقریب کا انعقاد

گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ماس ہیومین ریسورس سروسز اور چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کہ زیر اہتمام گوادر چائنہ بزنس سینٹر میں ایکسپلور اینڈ اپ لفٹ گوادر کی تقریب کا انعقاد،
تقریب میں بڑی تعداد میں سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی تقریب کا مقصد بلوچستان بالخصوص گوادر کی تعمیر ترقی کی راہ میں حائل مشکلات کو دور کرنا تھا۔

تقریب سے ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شفقت انور شاہوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک اور گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا ہے۔ سی پیک اور ماسٹر پلان کے دوسرے فیز پر کام شروع کررہے ہیں اور 2025 گوادر کا سال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے حکومت پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کریگی۔
چائنا کے تعاون سے سی پیک کے پہلے فیز میں جی ڈی اے پاک چائنا ہسپتال، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ، پاک چائنا فرینڈ شپ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ، ایسٹ بے ایکسپریس سمیت متعدد منصوبے مکمل ہوئے ہیں جن سے مقامی سطح پر لوگ مستفید ہورہے ہیں جو کہ سی پیک منصوبوں کے ثمر عوام تک پہنچانا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا جی ڈی اے اولڈ بحالی منصوبے کے تحت جامع حکمت عملی پر کام کررہی ہے جس میں پرانی آبادی میں شاہراہوں کی تعمیر و توسیع، تعلیمی اداروں کی بحالی، آثار قدیمہ کی تعمیر و تحفظ، سیوریج و ڈرینج سمیت انفراسٹرکچر کی بہتری کے متعدد منصوبے شامل ہیں۔

تقریب میں آباد کی نمائندگی حسن بخشی، اویس تھانوی اور افنان قریشی نے کی چیئرمین آباد کا کہنا تھا کہ گوادر میں کام کرنے کی بہت سے مواقع موجود ہیں حکومت اگر سرپرستی کرے تو یہاں بڑے پروجیکٹس لگائے جا سکتے ہیں تقریب میں شرکت کرنے والی معروف شخصیات میں شامل جناب فیصل عمر نعیم رشید وائس پریزیڈنٹ گوادر چیمبر اف کامرس، نمان چودری، امین ناتھانی عثمان کلمتی تنویر ساگر کہ ہمراہ وقاص لاسی ڈائریکٹر جیڈا اور عمران ابراہیم ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان موجود تھے جبکہ چائنہ سے سینئر صحافی شن شیو، سٹون اور چیئرمین سی او پی ایچ سی پروفیسر یوبو نے بھی شرکت کی
اس موقع پہ کونسل جنرل چائنہ ینگ ین ڈانگ نے بی گوادر کی تعمیر و ترقی اور سی پیک کی تیزی پر زور دیا
کمانڈنگ افیسر جنید علی نے بھی تقریب میں شرکا کو گوادر کی صورتحال سے اگاہ کیا اور ان کے مسائل سنیں تقریب کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی ہدایت الرحمن نے بھی گوادر کی تعمیر و ترقی اور اس میں حائل رکاوٹوں کا تذکرہ کیا تقریب کے میزبانی سینیر صحافی منیر میمن نے کی جبکہ ارگنائزر مریم صبا اور پروفیسر یبوں نے شرکہ کا شکریہ ادا کیا

]]>
https://gda.gov.pk/%da%af%d9%88%d8%a7%d8%af%d8%b1-%da%88%d9%88%db%8c%d9%84%d9%be%d9%85%d9%86%d9%b9-%d8%a7%d8%aa%da%be%d8%a7%d8%b1%d9%b9%db%8c-%da%a9%db%92-%d8%aa%d8%b9%d8%a7%d9%88%d9%86-%d8%b3%db%92-%d9%85%d8%a7%d8%b3/feed/ 0
Engineer Fazal Shahsawar: A Visionary Engineer Remembered for Gwadar’s Sustainable Future https://gda.gov.pk/engineer-fazal-shahsawar-a-visionary-engineer-remembered-for-gwadars-sustainable-future/ https://gda.gov.pk/engineer-fazal-shahsawar-a-visionary-engineer-remembered-for-gwadars-sustainable-future/#respond Thu, 31 Oct 2024 06:36:32 +0000 https://gda.gov.pk/?p=7757

Engr. Fazal Shahsawar was a remarkable individual who dedicated his life to the environmental sector with unwavering commitment and integrity. As a senior officer, he made substantial contributions to the Gwadar Development Authority (GDA) and was deeply respected by his colleagues and the community. His efforts towards sustainable development and environmental protection left a lasting impact on Gwadar, reflecting his vision for a healthier, greener future. His loss is felt not only by the GDA but also by the people of Gwadar, who have lost a true Engineer for their environment and well-being. His legacy will continue to inspire those who knew him and the generations to come.

]]>
https://gda.gov.pk/engineer-fazal-shahsawar-a-visionary-engineer-remembered-for-gwadars-sustainable-future/feed/ 0
ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، بروقت تکمیل اور معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی https://gda.gov.pk/%da%88%d8%a7%d8%a6%d8%b1%db%8c%da%a9%d9%b9%d8%b1-%d8%ac%d9%86%d8%b1%d9%84-%da%af%d9%88%d8%a7%d8%af%d8%b1-%da%88%db%8c%d9%88%d9%84%d9%be%d9%85%d9%86%d9%b9-%d8%a7%d8%aa%da%be%d8%a7%d8%b1%d9%b9%db%8c/ https://gda.gov.pk/%da%88%d8%a7%d8%a6%d8%b1%db%8c%da%a9%d9%b9%d8%b1-%d8%ac%d9%86%d8%b1%d9%84-%da%af%d9%88%d8%a7%d8%af%d8%b1-%da%88%db%8c%d9%88%d9%84%d9%be%d9%85%d9%86%d9%b9-%d8%a7%d8%aa%da%be%d8%a7%d8%b1%d9%b9%db%8c/#respond Sat, 26 Oct 2024 19:08:53 +0000 https://gda.gov.pk/?p=7733

گوادر، 26 اکتوبر 2024
ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی شفقت انور شاہوانی نے ہفتے کے روز جی ڈی اے کے اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے کے تحت جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے ملا فاضل چوک، گلگ، شاہین چوک، اور قدیم ثقافتی ورثہ کی سائٹس، ٹیلیگراف آفس، چارپادگو، اور عمانی فورٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے زیرِ تعمیر منصوبوں کا باریکی سے معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں میں کسی بھی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ افسران اور کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ کام کی معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملافاضل چوک پر سیوریج لائن کا دیرینہ مسئلہ اس منصوبے کی تکمیل سے مستقل طور پر حل ہو جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل نے انجمن تاجران کے نمائندوں اور مقامی مکینوں سے ملاقاتیں بھی کیں، ان کے مسائل سنے، اور ترقیاتی منصوبوں پر ان سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شمولیت اور ان کے مسائل کا حل ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر جی ڈی اے کے افسران بھی ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ موجود تھے

]]>
https://gda.gov.pk/%da%88%d8%a7%d8%a6%d8%b1%db%8c%da%a9%d9%b9%d8%b1-%d8%ac%d9%86%d8%b1%d9%84-%da%af%d9%88%d8%a7%d8%af%d8%b1-%da%88%db%8c%d9%88%d9%84%d9%be%d9%85%d9%86%d9%b9-%d8%a7%d8%aa%da%be%d8%a7%d8%b1%d9%b9%db%8c/feed/ 0
Arts and Science Model Competition 2024 https://gda.gov.pk/arts-and-science-model-competition-2024/ https://gda.gov.pk/arts-and-science-model-competition-2024/#respond Sun, 13 Oct 2024 10:53:16 +0000 https://gda.gov.pk/?p=7697
]]>
https://gda.gov.pk/arts-and-science-model-competition-2024/feed/ 0