webdeveloper – Gwadar Development Authority https://gda.gov.pk GDA Official Thu, 21 Sep 2023 05:26:39 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.5.2 https://gda.gov.pk/wp-content/uploads/2021/12/logo_ico.png webdeveloper – Gwadar Development Authority https://gda.gov.pk 32 32 سی پیک اسٹیڈی سنٹر یونیورسٹی آف گوادر کے زیر اہتمام سی پیک کے دس سالہ تقریبات کے سلسلے میں منحقدہ ورکشاپ۔ https://gda.gov.pk/%da%88%d8%a6%d8%b1-%db%8c%da%a9%d9%b9%d8%b1-%d8%ac%d9%86%d8%b1%d9%84-%d8%ac%db%8c-%da%88%db%8c-%d8%a7%db%92-%d9%85%d8%ac%db%8c%d8%a8-%d8%a7%d9%84%d8%b1%d8%ad%d9%b0%d9%85%d9%86-%d9%82%d9%85%d8%a8%d8%b1/ Sat, 08 Jul 2023 09:44:00 +0000 https://www.gda.gov.pk/?p=5858 سی پیک کے تحت گوادر میں جاری سماجی و اقتصادی منصوبے خطہ کی معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں، سی پیک پاک چین کی کئی دہائیوں پرمحیط قریبی اور مضبوط تعلقات کا مظہر ہے۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی
گوادر۔ 8 جولائی 2023
ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی نے ہفتہ کے روز سی پیک اسٹیڈی سنٹر یونیورسٹی آف گوادر کے زیرِ اہتمام سی پیک کے دس سالہ تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ دو روزہ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہ سی پیک کے تحت گوادر میں سماجی و اقتصادی میدان میں اہم منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ چند ایک تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جس میں سو بستروں پر مشتمل پاک چائنہ فرینڈشپ جی ڈی اے ہسپتال، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ، پاک چائنہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، ایسٹ بے ایکسپریس وے، فری زون، اور 12 لاکھ گیلن پانی کا واٹر ڈیسیلینیشن پلانٹ شامل ہیں۔ یہ تمام منصوبے سی پیک کے تحت بنائے گئے ہیں جنکی سماجی و معاشی اعتبار سے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔ اور نہ صرف مقامی سطح پر روزگار کے بے شمار ذرائع پیدا ہونگے بلکہ معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں سی پیک منصوبوں کی تکمیل اور اسپشل اکنامک ڈسٹرکٹ کا قیام کے بدولت گوادر عالمی تجارت کا مرکز بنے گا۔ اسپشل اکنامک ڈسٹرکٹ کے تحت گوادر کیلئے ایک الگ سے گورننس ماڈل بھی زیر غور ہے جسکا مقصد گوادر میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سہولت و آسانیاں پیدا کرنا ہے تاکہ درپیش تمام اتنظامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاسکے۔ گوادر کی ترقی کے ثمرات نچلے سطح تک پہنچانے اور ترقیاتی عمل میں مقامی آبادی کی شمولیت کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے مشاورت سے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ گوادر کو جدید طرز پر تعمیر کیا جارہا ہےاور اس کو بین الاقوامی معیار کا سمارٹ پورٹ سٹی بنانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے جس سے وہ خطے کی اہم ترین بندرگاہی شہر بن کر ابھرے گی۔ گوادر ماسٹر پلان فریم ورک کے تحت بیرونی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا اور گوادر ایک ٹرانسشپمنٹ حب اور سمارٹ پورٹ سٹی میں تبدیل ہوجاہیگا۔ گوادر میں پانی، بجلی، تعلیم، صحت سمیت بنیادی ضروریات زندگی کے منصوبوں کو مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے مستقبل کے منصوبوں میں گوادر کیلئے مغربی ساحل پر کوہ باتیل کے دامن میں فشنگ جیٹی، جدید قسم کی کشتی سازی صنعت اور سیر و سیاحت کے منصوبے شامل ہیں۔ ورکشاپ میں پرو وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی ڈاکٹر سید منظور احمد، قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسرز نذیر حسین، پروفیسر ریما شوکت اور پروفیسر سلمہ ملک نے بھی سی پیک کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔

]]>
Gwadar Eid Mela 2023 by Gwadar Development Authority. https://gda.gov.pk/gwadar-eid-mela-2023-by-gwadar-development-authority/ Sat, 01 Jul 2023 19:11:06 +0000 https://www.gda.gov.pk/?p=5821 ]]> ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی کی ہدایت پر عید کی خوشیوں کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ https://gda.gov.pk/%da%88%d8%a7%d8%a6%d8%b1%db%8c%da%a9%d9%b9%d8%b1-%d8%ac%d9%86%d8%b1%d9%84-%d8%ac%db%8c-%da%88%db%8c-%d8%a7%db%92-%d9%85%d8%ac%db%8c%d8%a8-%d8%a7%d9%84%d8%b1%d8%ad%d9%85%d9%b0%d9%86-%d9%82%d9%85-6/ Sat, 01 Jul 2023 19:03:08 +0000 https://www.gda.gov.pk/?p=5818 گوادر۔ یکم جولائی 2023
ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی کی ہدایت پر عید کی خوشیوں کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ آج تیسرے دن جی ڈی اے سنٹرل پارک میں فیملیز کیلئے شاندار پروگرام منعقد ہوا جس میں خواتین و بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور خوب لطف اندوز ہوئے۔ تقریب میں مقامی گلوکاروں نے اپنے فن کا بھرپور انداز میں مظاہرہ کیا اور حاضرین محفل سے داد سمیٹا جبکہ بچوں نے ذہنی آزمائش کے سولات، گائیکی کے مقابلہ، گیمز، ڈانس سمیت مختلف دلچسپ سرگرمیوں میں حصہ لے کر انعامات حاصل کی۔ تقریب کے موقع پر مختلف فوڈ اسٹالز بھی لگائے گئے۔ جی ڈی اے کی جانب سے عید کے پہلے دن بیچ ماڈل پارک میں عید میلہ منعقد ہوا جبکہ دوسرے دن گوادر کے روایتی عید میلہ جی ڈی اے کی تعاون سے کوہ باتیل پر منعقد ہوئی۔ جی ڈی اے عید کی خوشیوں کے موقع پر خواتین و بچوں کو صحت مند و محفوظ تفریحی ماحول فراہم کرنے کیلئے ہرسال عیدمیلہ کی روایت کو برقرار رکھے گی۔ عید میلہ کی شاندار انداز میں انعقاد کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرحیم بلوچ، اسٹنٹ ڈائریکٹر ظریف احمد جاوید سمین، یحییٰ واڈیلہ سمیت ٹیم نے کردار ادا کی۔ جبکہ اسٹیج کی زمہ داری خیرجان آرٹ اکیڈمی کے یونس حسین اور شہنواز نے اپنے خوبصورت روایتی انداز میں ادا کی۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid02abvTrXZfs57zyRDL2ebYK8mLtfrnokMQ7VuqcPdVauz2G7WYCcBNBs1Me4Qk55Dzl&id=100075466855319&mibextid=Nif5oz
]]>
جی ڈی اے کے تعاون سے خیر جان آرٹ اکیڈمی کا گوادر کے قدیم روایتی عید میلہ۔ https://gda.gov.pk/%d8%ae%db%8c%d8%b1-%d8%ac%d8%a7%d9%86-%d8%a2%d8%b1%d9%b9-%d8%a7%da%a9%db%8c%da%88%d9%85%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%ac%d8%a7%d9%86%d8%a8-%d8%b3%db%92-%d8%b9%db%8c%d8%af-%da%a9%db%92-%d8%af%d9%88%d8%b3/ https://gda.gov.pk/%d8%ae%db%8c%d8%b1-%d8%ac%d8%a7%d9%86-%d8%a2%d8%b1%d9%b9-%d8%a7%da%a9%db%8c%da%88%d9%85%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%ac%d8%a7%d9%86%d8%a8-%d8%b3%db%92-%d8%b9%db%8c%d8%af-%da%a9%db%92-%d8%af%d9%88%d8%b3/#respond Fri, 30 Jun 2023 18:51:00 +0000 https://www.gda.gov.pk/?p=5813
https://twitter.com/AuthorityGwadar/status/1674845738881150976?s=08
]]>
https://gda.gov.pk/%d8%ae%db%8c%d8%b1-%d8%ac%d8%a7%d9%86-%d8%a2%d8%b1%d9%b9-%d8%a7%da%a9%db%8c%da%88%d9%85%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%ac%d8%a7%d9%86%d8%a8-%d8%b3%db%92-%d8%b9%db%8c%d8%af-%da%a9%db%92-%d8%af%d9%88%d8%b3/feed/ 0
جی ڈی اے کی جانب سے عید کی خوشیوں کے موقع پر لوگوں کو صحت مند تفریحی ماحول فراہم کرنے کیلئے مختلف تقریباًت کا آغاز کردیا گیا https://gda.gov.pk/5809-2/ Thu, 29 Jun 2023 18:44:00 +0000 https://www.gda.gov.pk/?p=5809
https://twitter.com/AuthorityGwadar/status/1674447741450321921?s=08
]]>
جی ڈی نے زیمل کنسٹرکشن کمپنی کے مالک شریف زیمل کو بہتریں کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ https://gda.gov.pk/%d8%ac%db%8c-%da%88%db%8c-%d9%86%db%92-%d8%b2%db%8c%d9%85%d9%84-%da%a9%d9%86%d8%b3%d9%b9%d8%b1%da%a9%d8%b4%d9%86-%da%a9%d9%85%d9%be%d9%86%db%8c-%da%a9%db%92-%d9%85%d8%a7%d9%84%da%a9-%d8%b4%d8%b1%db%8c/ Mon, 26 Jun 2023 18:06:07 +0000 https://www.gda.gov.pk/?p=5805
https://twitter.com/AuthorityGwadar/status/1673271879430295553?t=Kt_j1SDQx8MAmLyEaWhdHw&s=08
]]>
ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی سے چائنہ اورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چئیرمن یوبو نے جی ڈی اے آفس میں ملاقات کی۔ https://gda.gov.pk/%da%88%d8%a7%d8%a6%d8%b1%db%8c%da%a9%d9%b9%d8%b1-%d8%ac%d9%86%d8%b1%d9%84-%d8%ac%db%8c-%da%88%db%8c-%d8%a7%db%92-%d9%85%d8%ac%db%8c%d8%a8-%d8%a7%d9%84%d8%b1%d8%ad%d9%85%d9%b0%d9%86-%d9%82%d9%85-5/ Thu, 22 Jun 2023 19:40:00 +0000 https://www.gda.gov.pk/?p=5799 گوادر۔ 23جون 2023
ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی سے چائنہ اورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چئیرمن یوبو نے جی ڈی اے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گوادر پورٹ پر آپریشنل سرگرمیوں، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں اور دوطرفہ دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین یو بو نے ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے صوبائی و وفاقی حکومت کو گوادر کو ٹیکس فری قرار دینے کی تجویز کی تعریف کی اور کہا حکومت کے اس فیصلے سے گوادر میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور چین سمیت دنیا بھر سے سرمایہ کار گوادر کی طرف متوجہ ہونگے۔ ملاقات میں گوادر میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین یو بو نے بتایا کہ گوادر کے اسکولوں میں ضروری ساز وسامان اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے پر کام شروع کررہے ہیں جس کا مقصد یہاں تعلیم کی فروغ میں سازگار ماحول مہیا کرنا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نےکہا کہ سی پیک کے تحت گوادر میں چین کے تعاون سے ایک سو بیڈ پر مشتمل پاک چائنہ فرینڈشپ جی ڈی اے ہسپتال، پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ، 1.2 گیلن پانی کا واٹر ڈیسیلینیشن پلانٹ اور پاک چائنہ مڈل اسکول عوامی نوعیت کے بنیادی منصوبہ ہیں ان منصوبوں سے لوگوں کو براہ راست فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کی ترقی میں چین کا تعاون قابل تحسین ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ عامر ہاشمی بھی موجود تھے جنہوں نے نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ منصوبہ پر ڈائریکٹر جنرل اور چیرمین یوبو کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ منصوبہ پر چینی حکام کی طرف سے کام تیزی کے ساتھ جاری ہے اور ائیرپورٹ کا ساڑھے 6 کلو میٹر طویل رن وے لینڈنگ کیلئے تیار ہے اور بہت جلد ٹیسٹ فلائٹ لینڈنگ متوقع ہے۔ جبکہ ائیرپورٹ باقاعدہ طور پر رواں سال کے آخر تک آپریشنل ہوجائے گا۔ ملاقات میں گوادر کو ماحول دوست اور خوبصورت بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے پر اتفاق کیا گیا جو ابتدائی طور جی ڈی اے اور سول ایوی ایشن نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ روڑ پر شجر کاری منصوبہ کا آغاز کریں گے۔

]]>
ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی نے اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبہ کے تحت ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا۔ https://gda.gov.pk/%da%88%d8%a7%d8%a6%d8%b1%db%8c%da%a9%d9%b9%d8%b1-%d8%ac%d9%86%d8%b1%d9%84-%d8%ac%db%8c-%da%88%db%8c-%d8%a7%db%92-%d9%85%d8%ac%db%8c%d8%a8-%d8%a7%d9%84%d8%b1%d8%ad%d9%85%d9%b0%d9%86-%d9%82%d9%85-4/ Tue, 20 Jun 2023 19:33:00 +0000 https://www.gda.gov.pk/?p=5796 گوادر۔ 21 جون 2023
ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی نے اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبہ کے تحت ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، گورنمنٹ بوائز ماڈل اسکول، قبرستان، دیمی زر روڑ، استاد عبد المجید گوادری روڑ سمیت دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا۔ چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد نے منصوبوں پر جاری کام سے متعلق ڈائریکٹر جنرل کو بریف کیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے اس موقع پر کہا کہ اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبہ جی ڈی اے کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے جس کے تحت گوادر کے پرانی اور ماہیگیر آبادی کے اندر فلاح وبہبود اور عوامی نوعیت کے بنیادی کام کیے جارہے ہیں جس میں شاہراہوں کی تعمیر ، تعلیمی اداروں، قبرستان ، عید گاہ میں تعمیر مرمت و بحالی کے کام شامل ہے۔ جنکی تکمیل سے یہاں کے لوگوں کو فوائد حاصل ہونگے۔ انہوں نے کہا کی ہماری پوری کوشش و خواہش ہے کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر ائیرپورٹ روڑ اور ملا فاضل چوک کے زیر التوا منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔ اس مقصد کیلئے منصوبہ کا ٹینڈر جاری کردی ہے اور عید کے بعد باقاعدہ کام کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی ڈی اے نے حال ہی میں انسانی بنیادی ضروریات زندگی پانی کے عظیم منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ اور اس وقت شہر کے مختلف حصوں میں پانی سپلائی شروع ہوگئی ہے جبکہ بعض علاقوں میں نیو کنیکشنگ کی جارہی ہے۔ پانی کا مسئلہ ہمیشہ گوادر کے بنیادی مسائل میں سے ایک رہا ہے جو کہ جی ڈی اے نے ہمیشہ کیلئے حل کردی ہے۔

]]>
ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی نے گوادر یونیورسٹی کے پانچ ضرورت مند طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ فراہم کردی۔ https://gda.gov.pk/%da%88%d8%a7%d8%a6%d8%b1%db%8c%da%a9%d9%b9%d8%b1-%d8%ac%d9%86%d8%b1%d9%84-%d8%ac%db%8c-%da%88%db%8c-%d8%a7%db%92-%d9%85%d8%ac%db%8c%d8%a8-%d8%a7%d9%84%d8%b1%d8%ad%d9%85%d9%b0%d9%86-%d9%82%d9%85-3/ Wed, 14 Jun 2023 19:26:00 +0000 https://www.gda.gov.pk/?p=5793 ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی نے گوادر یونیورسٹی کے پانچ ضرورت مند طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ فراہم کردی۔ اسکالرشپ کا چیک انچارج فنانشل ایڈ اینڈ اسکالرشپ یونیورسٹی آف گوادر شہک علی نے وصول کی اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ جی ڈی اے گوادر سے تعلق رکھنے والے پانچ ضرورت مند طلبہ و طالبات کی ڈگری مکمل ہونے تک سمسٹر فیس ادا کرتی رہیگی۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے شہر کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ سماجی زمہ داریوں کے تحت تعلیم کی ترقی پر ترجیح بنیادوں پر کام کررہی ہے۔ جی ڈی اے پبلک ہائیر سکینڈری اسکول میں 30 ضرورت مند طلبہ و طالبات کو مکمل جبکہ 200 طلبہ و طالبات کو جزوی طور پر اسکالرشپ کے تحت مفت تعلیم فراہم کی جارہی ہے اور علمی، تفریحی، اور کھیل کے سرگرمیوں کے فروغ بھی جی ڈی اے کے ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے گوادر میں جی ڈی اے مکران ڈویژنل فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد اس سلسلے کا اعلیٰ مظہر ہے۔

]]>
ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی نے جمعہ کے روز جی ڈی اے انڈس ہسپتال سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی، https://gda.gov.pk/%da%88%d8%a7%d8%a6%d8%b1%db%8c%da%a9%d9%b9%d8%b1-%d8%ac%d9%86%d8%b1%d9%84-%d8%ac%db%8c-%da%88%db%8c-%d8%a7%db%92-%d9%85%d8%ac%db%8c%d8%a8-%d8%a7%d9%84%d8%b1%d8%ad%d9%85%d9%b0%d9%86-%d9%82%d9%85-2/ Thu, 08 Jun 2023 19:13:00 +0000 https://www.gda.gov.pk/?p=5788 گوادر۔ 9جون 2023
ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی نے جمعہ کے روز جی ڈی اے انڈس ہسپتال سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں جی ڈی اے انڈس ہسپتال کے ہیڈ آف کیمپس ڈاکٹر آفتاب احمد نے ڈائریکٹر جنرل کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال کے لیبارٹری اور آپریشن تھیٹر کو اپ گریڈ کرکے ایڈوانس ٹیکنالوجی پر مشتمل مشین نصب کردئیے ہیں اور بلڈ بنک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیلی میڈیسن اور آرتھوپیڈک سرجن کا بھی انتظام کیا جارہا ہے ٹیلی میڈیسن کے تحت انڈس ہسپتال کراچی سے ملک کے مایہ ناز ڈاکٹرز ویڈیو لنک کے ذریعے خدمات فراہم کرینگے۔ ٹیلی میڈیسن اور آرتھوپیڈک سرجری کی سہولیات دستیابی کے بعد ایمرجنسی اور ٹراما کیسز کو کراچی ریفر کرنے میں خاطر خواہ کمی آئی گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں ایمرجنسی سروسز، فیملی میڈیسن، کنسلٹنٹ کلینک، ماہر اطفال، زچہ و بچہ، جنرل سرجری، آپریشن تھیٹر، ڈینٹسٹ ، شعبہ ادویات، لیبارٹری اور ریڈیالوجی کے اعلیٰ و معیاری خدمات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو صحت کے اعلیٰ و معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ جی ڈی اے ہسپتال کو انڈس ہسپتال کے زیر انتظام کرنے کیلئے وزیراعلی بلوچستان اور حلقہ ایم پی اے کی ہدایت پر شب و روز کام کیا اب اس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں اور ہماری کوشش و خواہش ہے کہ ہر طرح کی علاج و معالجہ کی جدید سہولیات لوگوں کو انکے گھر کے دہلیز پر مفت میسر ہوں ڈائریکٹر جنرل نے انڈس ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے مریضوں کو کراچی یا کہیں اور ریفر کرنے کے بجائے یہیں اعلیٰ و معیاری علاج معالجہ کے انتظامات کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک سو بیڈ پر مشتمل پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال مکمل ہوجائیگا جو کہ ہر طرح کی جدید آلات و سہولیات سے مزین ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال ہوگا۔ جس میں انڈس ہسپتال کراچی جیسے سہولیات جی ڈی اے پاک چائنا انڈس ہسپتال گوادر میں مفت دستیاب ہونگے۔

]]>