ڈاٹریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی نے یونیورسٹی چوک گوادر پر تعلیمی یادگار کی سنگ بنیاد رکھ دیا۔

ڈاٹریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی نے یونیورسٹی چوک گوادر پر تعلیمی یادگار کی سنگ بنیاد رکھ دیا۔ تعلیمی یادگار تعمیر کرنے کی سادہ تقریب منعقد ہوئی،.تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمن قمبرانی، سندھ بلوچستان انٹرنیشنل بزنس فورم کے صدر ارشاد علی شاد ، وش نیوز چینل کے سی ای او احمد اقبال بلوچ ، جی ڈی اے کے اور محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی.

چوک پر یہ تعلیمی یادگار سندھ بلوچستان انٹرنیشنل بزنس فورم کی جانب سے تعمیر کی جارہی ہے. اس موقع پر ڈی جی ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمن قمبرانی نے بزنس فورم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بلوچستان انٹرنیشنل بزنس فورم کا یہ عمل قابل تقلید ہے ، ان کا کہنا تھا کہ گوادر میں موجود دیگر نجی ادارے بھی گوادر کی ترقی اور اسطرح کے خوبصورت مونومنٹ کی تعمیر کیلیے آگے آئیں اور شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ ہم ملکر ایک ترقی یافتہ اور خوبصورت گوادر کی تشکیل کا خواب پورا کرلیں .

Previous وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں تمام ترقیاتی منصوبے قبل از وقت مکمل کیے جائیں ۔

Connect With Us

Gwadar Development Authority

Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

Service Request

Useful Links

GDA © 2023. All Rights Reserved