گوادر۔13دسمبر 2022
جی ڈی اے اسکول اور ہسپتال تعلیم اور صحت کےشعبے میں اہم کردار ادا کرریے ہیں ۔ لوگوں کو بہترین تعلیم اور معیاری علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کیلٸے اسکول کو کیمبرج انٹرنشنل کے ساتھ منسلک کیا ہے جبکہ ہسپتال انڈس ہسپتال کے سپرد ہے۔ ڈاٸریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی کا اسکول او ہسپتال کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال
ڈاٸریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی نے منگل کے روز جی ڈی اے ہسپتال اور اسکول کا دورہ کیا۔ ہسپتال میں ہیڈ آف کیمپس ڈاکٹر آفتاب احمد نے انڈس ہستال کی جانب سے اب تک کی کارکردگی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوۓ بتایا کہ لوگوں کو بہتر علاج معالجہ کی سہولت مہیا کرنے کیلٸے ہسپتال میں چار نٸے ڈاکٹرز تعنیات کیے گٸے ہیں اور علاج معالجہ سمیت نظم نسق، صفاٸی ستھراٸی کی صورتحال بہتر بنایا گیا ہے۔ ابتداٸی طور پر مریضوں کی اندارج کر کے انہیں کارڈ جاری کیا جاتا ہے جس کا مقصد ملک بھر میں قاٸم انڈس ہسپتال کے کسی بھی ادارے میں مریض سے متعلق ہسٹری کو محفوظ رکھنا ہے۔ ڈی جی جی ڈی اے نے ہسپتال کے دورہ کے موقع پر مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ مریضوں اور طبی عملہ سے بھی ملاقات کرکے ان سے انکے مساٸل دریافت کیے۔ قبل ازیں ڈی جی جی ڈی نے اسکول کا دورہ کیا اور اسکول میں جاری گولڈن ویک کے مناسبت سے سرگرمیوں کا جاٸزہ لیا۔اور اس دوران طلبہ کے درمیاں جاری کرکٹ میچ میں بطور مہمان خاص شرکت کی۔ ڈاٸریکٹر جنرل کو اسکول کے پرنسپل شاہینہ شوکت نے اسکول سے متعلق آگاہی فراہم کی اور کچھ ضروری تعمیر مرمت اور سازوسامان کی ضرورت سے متعلق آگاہ کیا جو کہ ڈاٸریکٹر جنرل نے موقع پر متعلقہ افسران کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایات جاری کٸے۔ اس موقع پر ڈاٸریکٹر جنرل نے اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا کہ بہتریں تعلیم اور معیاری علاج معالجہ کی سہولت ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اسی لیے جی ڈی اے کے قیام کی ابتداٸی مراحل میں یہاں پر اسکول اور ہسپتال بناۓ گۓ اور آج ان اداروں کو کیمبرج اور انڈس جیسے بڑے اداروں کے ساتھ منسلک کیا ہے جس کا مقصد لوگوں کو تعلیم او صحت کےشعبے میں بہتریں سہولیات کی فراہمی ہے۔اس موقع پر ڈاٸریکٹر فنانس ج ڈی اے طارق عزیز لاسی، ڈاٸریکٹر ایڈمن زاہد احمد لانگو، ڈپٹی ڈاٸریکٹر فنانس نظر محمد ،انجینیرز آصف غنی، دوا مری سمیت دیگربھی موجود تھے۔