سی پیک کے تحت گوادر میں جاری سماجی و اقتصادی منصوبے خطہ کی معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں، سی پیک پاک چین کی کئی دہائیوں پرمحیط قریبی اور مضبوط تعلقات کا مظہر ہے۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی
گوادر۔ 8 جولائی 2023
ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی نے ہفتہ کے روز سی پیک اسٹیڈی سنٹر یونیورسٹی آف گوادر کے زیرِ اہتمام سی پیک کے دس سالہ تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ دو روزہ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہ سی پیک کے تحت گوادر میں سماجی و اقتصادی میدان میں اہم منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ چند ایک تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جس میں سو بستروں پر مشتمل پاک چائنہ فرینڈشپ جی ڈی اے ہسپتال، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ، پاک چائنہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، ایسٹ بے ایکسپریس وے، فری زون، اور 12 لاکھ گیلن پانی کا واٹر ڈیسیلینیشن پلانٹ شامل ہیں۔ یہ تمام منصوبے سی پیک کے تحت بنائے گئے ہیں جنکی سماجی و معاشی اعتبار سے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔ اور نہ صرف مقامی سطح پر روزگار کے بے شمار ذرائع پیدا ہونگے بلکہ معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں سی پیک منصوبوں کی تکمیل اور اسپشل اکنامک ڈسٹرکٹ کا قیام کے بدولت گوادر عالمی تجارت کا مرکز بنے گا۔ اسپشل اکنامک ڈسٹرکٹ کے تحت گوادر کیلئے ایک الگ سے گورننس ماڈل بھی زیر غور ہے جسکا مقصد گوادر میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سہولت و آسانیاں پیدا کرنا ہے تاکہ درپیش تمام اتنظامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاسکے۔ گوادر کی ترقی کے ثمرات نچلے سطح تک پہنچانے اور ترقیاتی عمل میں مقامی آبادی کی شمولیت کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے مشاورت سے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ گوادر کو جدید طرز پر تعمیر کیا جارہا ہےاور اس کو بین الاقوامی معیار کا سمارٹ پورٹ سٹی بنانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے جس سے وہ خطے کی اہم ترین بندرگاہی شہر بن کر ابھرے گی۔ گوادر ماسٹر پلان فریم ورک کے تحت بیرونی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا اور گوادر ایک ٹرانسشپمنٹ حب اور سمارٹ پورٹ سٹی میں تبدیل ہوجاہیگا۔ گوادر میں پانی، بجلی، تعلیم، صحت سمیت بنیادی ضروریات زندگی کے منصوبوں کو مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے مستقبل کے منصوبوں میں گوادر کیلئے مغربی ساحل پر کوہ باتیل کے دامن میں فشنگ جیٹی، جدید قسم کی کشتی سازی صنعت اور سیر و سیاحت کے منصوبے شامل ہیں۔ ورکشاپ میں پرو وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی ڈاکٹر سید منظور احمد، قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسرز نذیر حسین، پروفیسر ریما شوکت اور پروفیسر سلمہ ملک نے بھی سی پیک کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔