گوادر۔ 25نومبر 2022
برٹش ڈپٹی ہاٸی کمشنر اینڈ ڈاٸریکٹر ٹریڈ براۓ پاکستان سارہ مونے نے جمعہ کے روز ادارہ ترقیات گوادر کا دورہ کیا۔ ڈاٸریکٹر فنانس جی ڈی اے طارق عزیز لاسی نے ڈپٹی ہاٸی کمشنر کو گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان اور جی ڈی اے کے منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی غیر ملکی سرمایہ کاری کیلٸے مواقع فراہم کررہی ہے اس مقصد کیلٸے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ، اسپشل اکنامک ڈسٹرکٹ اور فری اکنامک زون ڈیزاٸن کیے گٸے ہیں۔ جہاں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلۓ محفوظ اور پرکشش مراعات پرمشتمل ماحول پیدا کیا گیا ہے۔ اور ون ونڈو آپریشن کے تحت سمارٹ ورکنگ ماڈل متعارف کی گٸ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گوادر کی عالمی اہمیت کے پیش نظر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان ڈیزاٸن کیا ہے جو کہ شہر کو مستقبل میں ایک پُر آساٸش اور ترقی یافتہ شہر بنانے کیلٸے مددگار ثابت ہوگا اس وقت ماسٹرپلان کے تحت بنیادی ضروریات زندگی صاف پانی، تعلیم، صحت، روڑ ، بجلی سمیت کاروباری، سیاحتی اور آثار قدیمہ کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ گوادر انٹرنشنل اٸیرپورٹ آٸندہ سال مکمل ہوگا جس کی تکمیل سے گوادر ملکی اور غیر ملکی تجارت اور سیاحت کیلٸے دنیا کے نقشہ پر ایک نیا اضافہ ہوگا۔ دنیا کو اس طرف ماٸل کرنے کیلٸے اگلے سال انٹرنیشنل انوسٹرز کانفرس کا انعقاد کیا جاٸیگا۔ اس موقع پر ڈپٹی ہاٸی کمشنر نے گوادر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع اور امکانات پر تبادلہ خیال کیا اور گوادرمیں سرمایہ کاری کیلٸے گہری دلچسپی ظاہر کی ۔ ڈپٹی ہاٸی کمشنر نے انٹرنشنل انوسٹرز کانفرس میں برطانوی سرمایہ کاروں کی شمولیت کی یقین دہانی کی۔ انہوں نے گوادر کی ترقی کے ماڈل کو پسند کیا اور اس میں جی ڈی کی کردار کو سراہا۔