ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا ہے کہ گوادر اسپشل اکنامک ڈسٹرکٹ کی بدولت خطہ کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ہوگا

گوادر- 7 جون 2023
ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا ہے کہ گوادر اسپشل اکنامک ڈسٹرکٹ کی بدولت خطہ کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ہوگا۔ گوادر کی ترقی میں بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ جس میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ اسپشل اکنامک ڈسٹرکٹ ماڈل کے تحت سرمایہ کار اور صنعتکاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کی جائیگی ون ونڈو سہولت پیپر لس، آن لائن اور پبلک فرینڈلی طریقہ کار ہوگا۔ یہ بات انہوں نے بدھ کے روز جی ڈی اے آفس میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز پاکستان(آباد) کے وفد کے ساتھ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد نے گوادر کو ٹیکس فری قرار دینے کیلئے ڈائریکٹر جنرل کی کوششوں کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں رہائشی منصوبوں میں تعمیراتی کام میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا اور ہاؤسنگ سوسائٹیز میں بنیادی انفراسٹرکچر کو جلد مکمل کرنےکی یقین دہانی کی گئ۔ وفد نے کہا کہ گوادر کو ٹیکس فری قرار دینے کا فیصلہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کا احسن اقدام ہے۔ جس سے گوادر میں تعمیراتی شعبہ برق رفتاری سے ترقی کریگا اور مقامی سطح پر روزگار کے وسیع ذرائع پیدا ہونگے۔ اور ملکی معیشت ترقی کریگا۔ ڈائریکٹر جنرل نے کنسٹرکشن انڈسٹری کے فروغ کیلئے قابل عمل تجاویز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کی۔ وفد میں آصف مون، کرنل ریٹائرڈ مقبول آفریدی ، فیصل ادریس، نعیم خان ، محمد حسین بوری، طیب شاہین سمیت دیگر شامل تھے جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ جی ڈی اے شاہد علی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ عبدالرزاق بھی موجود تھے۔

Previous جی ڈی اے بلیو وہیل کی باقیات اور ڈھانچے کو محفوظ بناکر عوامی آگاہی کیلئے رکھے گی۔

Connect With Us

Gwadar Development Authority

Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

Useful Links

GDA © 2023. All Rights Reserved