ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی نے گوادر یونیورسٹی کے پانچ ضرورت مند طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ فراہم کردی۔

ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی نے گوادر یونیورسٹی کے پانچ ضرورت مند طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ فراہم کردی۔ اسکالرشپ کا چیک انچارج فنانشل ایڈ اینڈ اسکالرشپ یونیورسٹی آف گوادر شہک علی نے وصول کی اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ جی ڈی اے گوادر سے تعلق رکھنے والے پانچ ضرورت مند طلبہ و طالبات کی ڈگری مکمل ہونے تک سمسٹر فیس ادا کرتی رہیگی۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے شہر کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ سماجی زمہ داریوں کے تحت تعلیم کی ترقی پر ترجیح بنیادوں پر کام کررہی ہے۔ جی ڈی اے پبلک ہائیر سکینڈری اسکول میں 30 ضرورت مند طلبہ و طالبات کو مکمل جبکہ 200 طلبہ و طالبات کو جزوی طور پر اسکالرشپ کے تحت مفت تعلیم فراہم کی جارہی ہے اور علمی، تفریحی، اور کھیل کے سرگرمیوں کے فروغ بھی جی ڈی اے کے ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے گوادر میں جی ڈی اے مکران ڈویژنل فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد اس سلسلے کا اعلیٰ مظہر ہے۔

Previous ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی نے جمعہ کے روز جی ڈی اے انڈس ہسپتال سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی،

Connect With Us

Gwadar Development Authority

Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

Useful Links

GDA © 2023. All Rights Reserved