ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی کی ہدایت پر عید کی خوشیوں کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

گوادر۔ یکم جولائی 2023
ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی کی ہدایت پر عید کی خوشیوں کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ آج تیسرے دن جی ڈی اے سنٹرل پارک میں فیملیز کیلئے شاندار پروگرام منعقد ہوا جس میں خواتین و بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور خوب لطف اندوز ہوئے۔ تقریب میں مقامی گلوکاروں نے اپنے فن کا بھرپور انداز میں مظاہرہ کیا اور حاضرین محفل سے داد سمیٹا جبکہ بچوں نے ذہنی آزمائش کے سولات، گائیکی کے مقابلہ، گیمز، ڈانس سمیت مختلف دلچسپ سرگرمیوں میں حصہ لے کر انعامات حاصل کی۔ تقریب کے موقع پر مختلف فوڈ اسٹالز بھی لگائے گئے۔ جی ڈی اے کی جانب سے عید کے پہلے دن بیچ ماڈل پارک میں عید میلہ منعقد ہوا جبکہ دوسرے دن گوادر کے روایتی عید میلہ جی ڈی اے کی تعاون سے کوہ باتیل پر منعقد ہوئی۔ جی ڈی اے عید کی خوشیوں کے موقع پر خواتین و بچوں کو صحت مند و محفوظ تفریحی ماحول فراہم کرنے کیلئے ہرسال عیدمیلہ کی روایت کو برقرار رکھے گی۔ عید میلہ کی شاندار انداز میں انعقاد کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرحیم بلوچ، اسٹنٹ ڈائریکٹر ظریف احمد جاوید سمین، یحییٰ واڈیلہ سمیت ٹیم نے کردار ادا کی۔ جبکہ اسٹیج کی زمہ داری خیرجان آرٹ اکیڈمی کے یونس حسین اور شہنواز نے اپنے خوبصورت روایتی انداز میں ادا کی۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid02abvTrXZfs57zyRDL2ebYK8mLtfrnokMQ7VuqcPdVauz2G7WYCcBNBs1Me4Qk55Dzl&id=100075466855319&mibextid=Nif5oz
Previous جی ڈی اے کے تعاون سے خیر جان آرٹ اکیڈمی کا گوادر کے قدیم روایتی عید میلہ۔

Connect With Us

Gwadar Development Authority

Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

Useful Links

GDA © 2023. All Rights Reserved