کھیل اور کھلاڑی کی ترقی جی ڈی اے کی ترجیحات میں شامل ہیں، شاندار کرکٹ اور فٹبال گراؤنڈ اسکا اعلیٰ مظہر ہے۔ کھیلوں کے انعقاد کیلئے ہمیشہ ساتھ رہینگے۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی
گوادر۔ 27 جنوری 2023
محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افئرز کے زیر اہتمام گوادر اسپورٹس فیسٹیول 2023 اختتام پذیر ہوگیا۔ جی ڈی اے کے سینیٹر اسحاق بلوچ کرکٹ گراؤنڈ میں گوادر اسپورٹس فیسٹیول کا کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا گیا اور فائنل میچ تربت اور حب کے درمیان کھیلا گیا۔جو کہ تربت نے جیت لیا۔ فائنل میچ کے مہمان خاص ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی تھے جنہوں نے فائنل میچ کا افتتاح کیا اور فاتح اور رنر ٹیم میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کامیاب اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد پر محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افئرز کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اسپورٹس سرگرمیوں کا انعقاد ایک صحت مند و مثبت رویوں پر مبنی ایک سرگرم معاشرے کی تشکیل کیلئے ناگزیر ہیں۔ ادارہ ترقیات گوادر گوادر کی تعمیر وترقی و خوشحالی کے منصوبوں پر کام کرنے کے ساتھ کھیلوں کے فروغ اور کھیلاڑیوں کی ترقی پر کام کررہی ہے۔ آج جس گراؤنڈ میں کھیل کھیلا جارہاہے یہ جی ڈی اے کے کھیل کے ساتھ دوستی کا اعلیٰ مظہر ہے۔ شاندار کرکٹ گراؤنڈ کے ساتھ شاندار فٹبال گراؤنڈ بھی بنایا گیا ہے اور ادارہ اپنا ڈیپارٹمنٹل فٹبال ٹیم تشکیل دے رہا ہے۔ جی ڈی اے نے حال ہی میں قطر میں کھیلا جانے والا فیفا ورلڈکپ کو گوادر کے فٹبال شائقین کیلئے ایک بڑی اسکرین پر دیکھانے کا اہتمام کیا تھا جسے پسند کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے اور کھیلوں کے انعقاد کے لیے جی ڈی اے ہمیشہ ساتھ رہے گا ۔