گوادر۔ 6ستمبر 2022
گوادر کے ترقیاتی منصوبوں میں مقامی لوگوں کی شمولیت یقینی ہو تاکہ یہاں کے لوگ ترقی کے عمل سے مستفید ہوسکیں۔ جی ڈی اے کے منصوبوں پر کام کا معیار و رفتار اطمینان بخش ہے۔ ماہیگیروں کیلٸے بریک واٹر کی تعمیر اور تعلیمی اداروں کی تزٸین آرا و سہولیات کی فراہمی بنیادی نوعیت کے منصوبے ہیں جنکی تکمیل سے لوگوں کو براہ راست فاٸدہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار جی او سی گوادر میجر جنرل عنایت حسین نے منگل کے روز ڈاٸریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی کے ہمراہ جی ڈی اے کے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے اولڈ ٹاٶن بحالی منصوبے کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جاٸزہ لیا۔ جس میں دیمی زر بریک واٹر، دیمی زر روڑ، عبدالمجید گوادری روڑ، گرلز ہاٸی اسکول، ماڈل ہاٸی اسکول، سورگ دل فٹبال گراٶنڈ، اور قبرستان شامل ہیں۔ اس موقع پر جی او سی کو بتایا گیا کہ تمام منصوبوں پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے اورمقررہ وقت سے قبل مکمل کیے جاٸینگے۔ جی ڈی اے کے تمام منصوبے عوامی امنگوں کے عین مطابق بناۓ جارہے ہیں تاکہ یہاں کے مقامی لوگ براہ راست مستفید ہوں۔ ماہیگیروں کے لیے زیر تعمیر دیمی زر بریک واٹر تکمیل کے مراحل میں ہے۔ جس سے 12 سے 15 ہزار کشتیاں مستفید ہو جاٸنگی۔ جو کہ کسی بھی سمندری حالات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ حالیہ خراب موسمی حالات میں بریک واٹر کے بدولت کشتیاں محفوظ رہیں۔ آکشن ہال اور ریپٸرنگ یارڈ بھی بریک واٹر منصوبے کے حصہ ہیں۔ جی او سی کو مزید بتایا گیا کہ زیر تعمیر دیمی زر روڑ سے قبل گزروان وارڈ کے مقام پر ساحل سمندر گندگی کا ڈیر نظر آتا تھا۔ جس کے باعث یہاں کے مکین سخت تکلیف میں تھے۔ اب جی ڈی اے یہاں ایک خوبصورت اور کشادہ روڈ بنا رہی ہے ساتھ ہی سیوریج لاٸن بھی بچھایا جارہا ہے تاکہ سیوریج کا گندا پانی سمندر کے بجاۓ ٹریٹمنٹ پلانٹ میں چلا جاۓ۔ اولڈ ٹاٶن بحالی منصوبے کے تحت شہر میں تعلیمی اداروں اور مراکز صحت کی تعمیر مرمت، تزٸین آرا اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر کام کررہے ہیں۔ تعلیم اداروں میں کام کے رفتار تیز کی گٸی ہے تاکہ درس تدریس کا عمل متاثر نہ ہوں۔ مذید بتایا گیا کہ گوادر شہر میں بلا تعطل پانی کی سپلاٸی کرنے کیلٸے از سر نو پاٸپ لاٸن بچھایا جارہا ہے ۔ جی ڈی اے گوادر میں سیر سیاحت کی فروغ اور تاریخی ورثہ کی بحالی وتحفظ کے الگ الگ منصوبوں پر جامع پلان کے تحت کام کررہی ہے۔ جی او سی نے جی ڈی اے کے ترقیاتی منصوبوں کی معیار اور کام کے رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور کا کہا کہ جی ڈی اے کی منتخب کردہ منصوبے عوامی مفادات سے ہم آہنگ ہیں اور انکی تکمیل سے یہاں کے لوگوں کو براہ راست فاٸدہ ہوگا۔ جی او سی اور ڈاٸریکٹر جنرل جی ڈی اے نے گزرواں وارڈ میں موجود لوگوں سے بھی ملاقات کی اور انکے مطالبہ پر گزروان وارڈ میں فٹسال گراٶنڈ بنانے کی یقین دہانی کی۔ اس موقع پر چیف انجنیٸر سید محمد اور دیگر انجینیرز محمد اسلم، نادر بلوچ، عبدالرزاق، دودا خان اور نورین بھی ہمراہ تھے۔