ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا ہے کہ گوادر میں سرمایہ کاری کرنے والے بلڈرز اور ڈیولپرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں

گوادر25جنوری

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا ہے کہ گوادر میں سرمایہ کاری کرنے والے بلڈرز اور ڈیولپرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے،گوادر پورٹ سٹی کی ترقی میں آباد اہم کردار ادا کرسکتی ہے،گوادر میں سیکیورٹی کے مسائل حل ہوگئے ہیں. جلد گوادر انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد کریں گے جس میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو شرکت کی دعوت دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں جوائنٹ کوارڈینیشن کمیٹی آباد کے اجلاس کی صدارت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ھے اجلاس میں آباد کے سینئر وائس چیئرمین محمد حنیف میمن،وائس چیئرمین الطاف ستار کانٹا والا،چیئرمین سدرن ریجن سفیان آڈھیا،سابق چیئرمین محمد عارف جیوا،جنید اشرف تالو، سمیت دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس میں مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا کہ گوادر کا ماسٹر پلان منظور ہوچکا ہے،جلد ترقیاتی کام مکمل کیے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ گوادر میں سرمایہ کاری کرنے والے بلڈرز اور ڈیولپرز کے این او سیز سمیت دیگر مسائل جلد حل کیے جائیں گے گوادر پورٹ کا فعال ہونا اور اس کی ترقی اصل میں پاکستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی ہے۔حنیف میمن نے کہا کہ آباد گوادر کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اجلاس میں بلڈرز اور ڈیولپرز کے این او سیز سمیت دیگر مسائل کے حل سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں گوادرکے انفرا اسٹرکچر،پانی،بجلی کی سہولت اور سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے

Previous Football Stadium Gwadar

Connect With Us

Gwadar Development Authority

Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

GDA © 2023. All Rights Reserved