آج کے ترقی یافتہ دور نےثابت کیا کہ قلم بندوق سے زیادہ طاقتور ہے۔ مسقبل میں افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے کیلٸے گوادر یونیورسٹی کا کردار اہم ہوگا۔ طلبہ تعلیم پرتوجہ مرکوز رکھیں۔ ضلع گوادر کے پانچ غریب اور ضرورت مند طلبہ و طالبات کے سمسٹر فیس، یونیورسٹی ٹاپر کیلیے ایک لاکھ کیش انعام، غیرنصابی سرگرمیوں کیلٸے پچاس ہزار اور دو واٹر کولر فراہم کیا جاٸیگا۔ مجیب الراحمن قمبرانی کا یونیورسٹی طلبہ سے خطاب
گوادر۔ 2 ستمبر 2022
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی نے جمعہ کے روز گوادر یونیورسٹی کا دورہ کیا اور اسٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ گوادر کی عالمی و علاقاٸی حیثیت نے یونیورسٹی کی اہمیت کو دوبالا کیا ہے۔ یہاں کی اہمیت اور ضرورت کے پیش نظراعلی و معیاری تعلیم ناگزیر ہے۔ جب ہم گوادرکو مسقبل کا معاشی حب اور ترقی یافتہ شہر بنانے کی بات کرتے ہیں تو یہیں سے فارغ التصیل افرادی قوت لیڈ کر رہے ہونگے لہذا وہ آج ہی اس بات کو یقینی بنائیں کہ مستقبل میں ایک اہم ذمہ داری انکے کندھوں پر ہوگا لیکن یہ کام بہتریں تعلیم و تربیت کے بغیر مکمن نہیں ہے۔ آج کے جدید اور تیزترین ساٸنس و ٹیکنالوجی کے دنیا میں ڈگری سے زیادہ قابلیت کو اہمیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک زمانہ تھا جو اعلی تعلیم اور یونیورسٹی کی سہولت ہرجگہ دستیاب نہ تھی اور لوگوں کو طویل سفر اور مالی بوجھ برداشت کرکے تعلیم حاصل کرنے کیلیے کسی اور شہر کا رخ کرنا پڑھتا تھا۔ لیکن آج کے نوجوان خوش قسمت ہیں کہ انہیں اعلی تعلیم کی سہولت انکے گھر کے دہلیز پر مُیسر ہے۔ لہذا اس نادرموقع سے بھر پور فائدہ اٹھاٸیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا کا بڑا کردار ہے طلبہ طالبات اسکی دُرست استمعال سے بھرپور فاٸدہ لیں. ڈائریکرجنرل نے اس موقع پر ضلع گوادر سے تعلق رکھنے والے یونیورسٹی کے پانچ غریب اور ضرورت مند طلبہ و طالبات کے سمسٹر فیس، یونیورسٹی ٹاپر کیلیے ایک لاکھ کیش انعام، غیرنصابی سرگرمیوں کیلٸے پچاس ہزار اور دو واٹر کولرز فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔اس موقع پر رجسٹرار یونیورسٹی دولت خان اور فیکلٹی ممبراں بھی موجود تھے۔ آخر میں رجسٹرار یونیورسٹی نے ڈاٸریکٹر جنرل کو یادگاری شیلڈ پیش کیا۔