گوادر 2ستمبر2021:چیف انجینئر ادارہ ترقیات گوادر حاجی سید محمد بلوچ نے کہا کہ گوادر شہر کی ترقی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی ادارہ ترقیات گوادر کا بنیادی وژن اور مقصد ہے بلدیاتی کونسلر اپنے علاقے کے نمائندے ھوتے ہیں آپکے مدد اور تعاون سے ادارہ گوادر شہر کی ترقی کے سنہرے خواب کو عملی جامہ پہنائے گا گوادر شہر کی خوبصورتی کیلئے تین ارب روپے کی لاگت سے اولڈ سٹی بحالی کے منصوبے پر کام جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نومنتخب کونسلراں کو ادارہ ترقیات گوادر کے زیر نگرانی میں جاری منصوبوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا ھے چیف انجینئر کا کہنا تھا ہمارا ادارہ تعمیری تنقید کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کیونکہ اس سے ہمارے کاموں میں رکاوٹ نہیں بلکہ بہتری آئیگی لوکل کونسلرز ترقی کے خواں ہیں جو اپنے عوام کو سہولیات کی فراہمی کے خواہش مند ہیں جبکہ ادارہ ترقیات گوادر شہر میں ترقیاتی کام کرنے اور گوادر کو ترقی کی بلندیوں تک لے جانے کے مقاصد کے تحت حکومت بلوچستان نے بنایا ہے ترقی جی ڈی اے کا بنیادی وژن اور مقصد ہے جس کی تکمیل عوام اور اس کے نمائندوں کے بغیر ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ گوادر کے کوہ بن وارڈ سے گھٹی ڈھور تک تین ارب روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی پائپ لائن منصوبے پر کام کر رہا جس میں شہر میں نئے پائپ لائن بچھانے کے ساتھ جی ڈی اے پارک میں دس لاکھ گیلن واٹر سپلائی میں بیس لاکھ گیلن اور کوہ بن وارڈ میں دو لاکھ گیلن کے واٹر ٹینک تعمیر کرنے کے منصوبے شامل ہیں اس کے ساتھ گوادر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے بارہ لاکھ گیلن پانی یومیہ کا منصوبہ زیر تعمیر جس کو شہر سے منسلک کرنے کا منصوبہ بھی اس میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ گوادر میں اس وقت وافرمقدار میں پانی ذخیرہ ھے جبکہ جی ڈی اے مرحلہ وائیز گوادر اولڈ ٹاؤن کی بحالی کے منصوبے پر بھی کام کررہا ہے جس کے پہلے مرحلے میں ماڈل اسکول گرلزہائی اسکول میں خوبصورت کلاس رومز کی تعمیر کے ساتھ فٹسال گراؤنڈ سورگ دل فٹبال گراؤنڈ قبرستان کی چاری دیواری جنازہ گاہ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ تار گھر ،چار پادگو. سمیت دیگر قومی ورثہ کو محفوظ بنانا شامل ہے حاجی سید محمد چیف انجینئر کا مزید کہنا تھا کہ گوادر کے ایسٹ بے(دیمی زر) کے ساتھ طاہری پلازہ تا فش ہاربر جیٹی کشادہ سڑک تعمیر کی جارہی ہے طاہری پلازہ نگوری وارڈ بلوچ وارڈ گزروان سمیت مختلف مقامات سے اس سڑک کو سید ہاشمی ایونیو سے منسلک کیا جائیگا یہ سڑک شہریوں کیلئے بائی پاس بھی ہوگی اولڈ سٹی منصوبے میں سید ہاشمی ایونیو کے ساتھ ملافاضل چوک اور گلگ کے تعمیر شامل ہیں جو گوادر کی پہنچان ھے انہوں نے کہا کہ گوادر کی تعمیر اور ترقی میں عوام اور کاروباری شخصیت اور شہری ہم سے تعاون کریں ملافاضل چوک کو لیکر ہمیشہ تنقید کی جاتی ہے مگر اس کے تعمیر میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد اور تعاون کرنے سے اجتناب کیا جارہا ہے ادارے کو ایک بار کام کرنے دیاجائے اس کے بعد ملافاضل کی حالت زار میں بھتری آنے کے ساتھ گوادر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ھونے کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کے کاروبار میں بھی اضافہ ہوگا اس کے ساتھ ملابند وارڈ کو ایک ماڈل ویلیج یعنی ایک مثالی علاقہ بنانا اولڈ سٹی بحالی منصوبے میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے ہسپتال کا دوسرا حصہ رواں سال کے آخرتک مکمل ہوجانے کے بعد دونوں حصے انڈس ہسپتال کے حوالے کئے جائیں گےگوادر کے شہریوں کو علاج معالجے کیلئے کراچی سمیت دیگر علاقوں کا سفر نہیں کرنا پڑیگا بلکہ ان کو صحت عامہ کی فراہمی ان کی دہلیز پر ھوگی اس کے ساتھ رواں سال کے آخر تک شہر میں کوہ بن سے فقیر کالونی نالہ تک واٹر سپلائی کا پہلا فیز بھی مکمل ہوجائیگا انہوں نے منتخب کونسلراں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا یہ ہم سب کی زمہ داری ہے ہم اپنے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے جی ڈی اے کے ساتھ تعاون اور ادارے کی معانت کریں اس موقع پر بلدیہ گوادر کے کونسلران ماجد جوہر اصغر طعیب ایوب کلانچی ثناء اللہ سفیان عبدالواحد سمیت دیگر کونسلراں نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے ادارے کے چیف انجینئر کو آگاہ کیا اور یقین دلایا کہ اپنے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہم کردار ادا کرنے کو تیار ہیں گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی عوامی نوعیت کے منصوبے علاقے کو کونسلر اور عوام کے مشوروں سے مرتب کر رہے اس سے عوام اور ادارے کے درمیاں حائل خلیج دور ہوگا اور ترقی کے عمل میں تیزی ائی گی