گوادر۔ 9 اکتوبر 2022
ڈاٸریکٹر جنرل گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی کی دعوت پر پاکستان نیول کیڈٹ کالج اورماڑہ کےطلبہ نے گوادر کا دو روزہ مطالعاتی دورہ کیا۔ ہفتہ کے روز طلبہ گوادر کے دورہ پر پہنچے وفد کی سربراہی واٸس پرنسپل خاور جمال اور دیگر اساتذہ کررہے تھے۔ ڈپٹی ڈاٸریکٹر اسٹاف جی ڈی اے نظر محمد نے کیڈٹس کو گوادر پہنچنے پر استقبال کیا جبکہ ڈپٹی ڈاٸریکٹر انوارمنٹ عبدالرحیم بلوچ نے کیڈٹس کو جی ڈی اے آفس پہنچنے پر بریفنگ دی اور گوادر کی جغرافیاٸی اہمیت، تاریخی پس منظر، ترقیاتی منصوبوں اور جی ڈی اے کی قیام و کردار سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ طلبہ نے جی ڈی اے ہاٸیر پبلک اسکول کا بھی دورہ کیا اور اسکول کے مختلف کلاس رومز اور شعبوں کا جاٸزہ لیا۔ طلبہ وفد نے ادارہ ترقیات گوادر کے تحت بناٸے گٸے کرکٹ اسٹیڈیم، فٹبال گراٶنڈ ، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، بیچ ماڈل پارک سمت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جاٸزہ لیا۔ اور جی ڈی اے کے منصوبوں کی ڈیزاٸن طرز تعمیر اور انکی سماجی و اقتصادی اثرات سے متعلق دلچسی ظاہر کرتے ہوۓ معلومات لی۔ کیڈٹ کالج کے طلبہ نے دورہ گوادر کے دوسرے روز گوادر پورٹ اور چاٸنہ بزنس سنٹر کا بھی دورہ کیا جہأں وفد کو پورٹ سے متعلق آگاہی دی گٸ۔