انڈس کے زیر اہتمام جی ڈی اے ہسپتال میں ایک سال کے دوران تقریباً ایک لاکھ لوگوں کو اعلیٰ و معیاری طبی خدمات مفت فراہم کئ گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر جی ڈی اے گوادر کے عوام کو صحت سمیت تمام بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی
گوادر۔ 2 اکتوبر 2023
پیر کے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہیلتھ کنسلٹنٹ ڈاکٹر شہزاد عالم نے جی ڈی اے دفتر میں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی سے ملاقات کی اور اس موقع پر انڈس کے زیرِ انتظام جی ڈی اے ہسپتال کے ہیڈ آف کیمپس ڈاکٹر آفتاب احمد نے ڈاکٹر شہزاد عالم کو ہسپتال کی ایک سالہ کارکردگی سے متعلق بریفننگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دورانیے میں انڈس کے زیرِ انتظام جی ڈی اے ہسپتال اعلیٰ و معیاری طبی خدمات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے گئے جس کے ثمرات لوگوں کو بہتر علاج معالجہ کی صورت میں حاصل ہوئے ہیں۔ ایک سال کے دوران ایک لاکھ لوگوں کو مفت اعلیٰ و معیاری طبی خدمات مفت فراہم کی گئی ہیں ۔ جبکہ ہسپتال میں انفراسٹرکچر، کمیونیکیشن، بلڈ بنک، جدید لیبارٹری ، ٹیلی میڈیسن، جدید طبی آلات سمیت کئی نئے شعبوں میں اسپشلسٹ ڈاکٹروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ اور طبی و غیر طبی عملہ کی نئی اضافی تعیناتیاں کئی گئی ہیں بلکہ انکی استعداد کار میں اضافے اور اسکلڈ ڈویلپمنٹ کیلئے وقتاً فوقتاً تربیتی نشست کا اہتمام کیا جاتا ہے جسکی بدولت عملہ کی کارکردگی اور رویوں میں مثبت تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ڈونرز کی تعاون سے عنقریب ایمبولینس، موبائل ہیلتھ یونٹ اور فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شہزاد عالم اور ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی حالیہ دورہ گوادر کے موقع پر دئیے گئے ہدایات کی روشنی میں عوام کو صحت سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ صوبائی حکومت اور جی ڈی اے انڈس ہسپتال کی جانب سے فراہم کردہ طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریگی اور لوگوں کو صحت جیسی بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے تمام تر سہولیات بروئے کار لائے جائیں گے۔