مورخہ 28 دسمبر 2024 بروز ہفتہ جی ڈی اے پبلک ہائیر سیکنڈری سکول گوادر میں ایک مختصر تقریب بسلسلہ یوم ولادت قائد اعظم محمد علی جناح منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں تلاوت کلام پاک طالب علم ظہیر احمد نے جبکہ ارود تقریر آمنہ رحیم اور انگلش تقریر ارسلان شکور نے پیش کی۔ سکول کے وائس پرنسپل سجن خان لغاری نے اپنی مختصر تقریر میں چند مسخ شدہ حقائق کا شکوہ کرتے ھوئے قائد اعظم کے قائدانہ کردار پہ روشنی ڈالی جبکہ پرنسپل راجہ امتیاز حسین نے اپنی تقریر میں حسب معمول اپنے سحر انگیز الفاظ اور مثبت انداز میں قائد اعظم کی طلسماتی اور کرشماتی شخصیت کا احاطہ کیا۔ اور اپنے سننے والوں کو کامیابی حاصل کرنے کیلئے قائد کی جملہ عادات اپنانے کی ضرورت پہ زور دیا۔
GDA Public Higher Secondary School Gwadar participated in the Business Gala organized by University of Gwadar on 4-5 Dec 24. Where participants showcased their innovative ideas and talents. GDA Public Higher Secondary School, secured the first position in the science project. Their innovative and well-executed project received widespread acclaim from the judges and the audience. Special appreciation was extended to participants in general for their exemplary performance and efforts of the school’s Principal, Mr. Raja Imtiaz Hussain in particular. The organizers lauded the dedication and guidance provided by Principal, which played a pivotal role in the students’ success.
The event ended with applause for GDA PHSS, as they represented their institution with confidence, pride and distinction. This is an inspiration for all to strive for excellence in academics and extracurricular activities.
Today on 07 November 2024 Thursday, the Honorable, Principal G.D.A Public Higher Secondary School Gwadar, Mr. Raja Imtiaz Hussain had an interactive session with Students Council (Prefects) of the school. The session was a successful attempt to pour leadership in the minds of inspiring Sash holders and to make them to assist teachers and school management in maintenance of discipline, feel responsibility and create conducive learning environment in the school. Worthy Principal emphasized on the importance of discipline and role of students in maintaining the code of conduct for better and smooth learning environment. He shared his valuable thoughts on the importance of discipline as a students in the school and social life, the consequences of being indiscipline, and role of discipline in goal achievement. At the end, Sash holders were found motivated, gave their feedback and repose their trust to follow the rules and regulations of the school under the leadership of Worthy Principal.
جی ڈی اے پبلک ہائیر سکینڈری اسکول میں کل بروز ھفتہ اساتذہ اور طلباء کے مابین کرکٹ کا ایک دوستانہ میچ کھیلا گیا۔
ٹاس جیت کر طلباء نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
147 رن کے تعاقب میں ٹیچرز ٹیم کے وکٹ گرتے رہے۔اور ٹیچرز ٹیم کے نائب کپتان باسط فیض نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو قریب لانے کی بھرپور کوشش کی لیکن آخری اوور میں اساتذہ کو جیتنے کے لیے 32 رن درکار تھے۔لیکن طلباء کی ٹیم بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیچرز ٹیم کو 5 رن سے ہرانے میں کامیاب ہوگئی۔اساتذہ کی جانب سے سر الٰہی بخش، باسط فیض اور شیر دل غیب کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے پرنسپل صاحب نے دونوں ٹیموں کی محنت اور ڈسپلن کو بھی سراہا اور آئندہ بھی اس طرح کے ایونٹ کے انعقاد کا اعادہ کیا۔
پرنسپل نے طلباء اور اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہار جیت کسی بھی کھیل کا حصہ ہوتی ہیں لیکن اصل بات سپورٹس مین سپرٹ ھوتا ھے جو کہ دونوں اطراف سے دیکھنے کو ملا۔
On October 21, 2024, GDA Public Higher Secondary School Gwadar arranged a Study Trip for 30 students of intermediate comprising of Pre-Medical , Pre- Engineering and ICS of girls section with three lecturers to Turbat. Setting University of Turbat as first destination, the students visited University Of Turbat by exploring 18 different departments, central library, science laboratories and at the end the students coordinator of UOT briefed the students about different departments available for future endeavors on the special advice of the Registerar Dr. Gangozar. Secondly the students went to Makran Medical College where they were warmly received by the Vice Principal of M.M.C Dr. Waheed Buledi, who made students visit to the Central Library, different practical laboratories and class rooms at the end he gave a counselling lecture to the students. Students also visited the Sheikha Fatima Girls Cadets college. On return to Gwadar.
گوادر گزشتہ روز مورخہ
22 اکتوبر 2024 کو اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ گوادر کی جانب سے فٹسال (فٹبال) میچ جی ڈی اے پبلک ھائیر سکینڈری اسکول اور گرلز ڈگری کالج گوادر کے درمیان کھیلا گیا۔جس کا ونر جی ڈی اے پبلک ہائیر سکینڈری اسکول رہا۔
اور اس کے بعد بیڈمینٹن کا میچ بھی گرلز ڈگری کالج اور جی ڈی اے پبلک ہائیر سیکنڈری سکول کے درمیان کھیلا گیا جو سنسنی خیز مقابلے کے بعد جی ڈی اے پبلک ہائیر سیکنڈری سکول نے جیت لیا۔
آج بمورخہ 23 اکتوبر2024 کو ایک کرکٹ میچ جی ڈی اے پبلک ہائیر سیکنڈری سکول اور گرلز ڈگری کالج گوادر کے مابین کھیلا جانا تھا لیکن گرلز ڈگری کالج کی ٹیم کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر کھیل کے میدان میں نہ پہنچ سکی تو اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے اس کو واک اوور دے کر جی ڈی اے اسکول کو ونر قرار دیا۔
اور آخر میں جی ڈی اے کے پرنسپل راجہ امتیاز حسین اور وائس پرنسپل سجن خان لغاری اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے انچارج علی عاقب نے بچیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس طرح مجموعی طور پر
جی ڈی اے پبلک ہائیر سیکنڈری سکول نے تین مقابلوں میں ونر ٹرافی اور دو مقابلوں میں رنر اپ ٹرافی اپنے نام کی۔
مورخہ 19 اکتوبر بروز ہفتہ جی ڈی اے پبلک ہائیر سکینڈری اسکول اور شمبے اسماعیل اسکول کے مابین ایک کرکٹ کا دوستانہ میچ کھیلا گیا ۔۔۔
جی ڈی اے ہائیر اسکول نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بارہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 116 رنزکا ٹارگٹ دیا۔۔۔
شمبے اسماعیل نے مقررہ حدف آخری اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
میچ سے پہلے کے جی ڈی اےپبلک سکول کے پرنسپل راجہ امتیاز حسین نے دونوں ٹیموں سے مصافحہ کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہارجیت کھیل کا حصہ ہے۔جس ٹیم کو ہار کا سامنا رہے اسکا مطلب یہ نہیں کہ محنت کا فقدان تھا۔بلکہ آئندہ آپ لوگوں کو اسی اسپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ کھیلنا ہے۔ کھیل ایک مثبت جسمانی مشق ھے جس سے شخصیت میں خوشگوار تبدیلی پیدا ھوتی ھے۔پرنسپل صاحب نے پہلے تین پریکٹس بال کھیل کر میچ کا آغاز کیا۔ اور آخر میں وائس پرنسپل صاحب نے دونوں ٹیموں کیلئے ری فرشمنٹ کا اہتمام کیا۔
بدھ 16 اکتوبر 2024 کو، کلاس 12 کے تمام طلباء جی ڈی اے پبلک ہائر سیکنڈری اسکول کے زیر اہتمام ایک تعلیمی دورے کے لیے تربت روانہ ہوئے۔یہ دورہ ایک طرح سے طلباء کے لیے آنے والے وقتوں میں مختلف شعبہ ہائے جات کے انتخاب میں معاون و مددگار ثابت ہوگا، یہ کہنا تھا ان طلباء کا اس دورے سے واپسی پر۔ کیوں کہ اسکول انتظامیہ نے تربت کے ان تعلیمی اداروں کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا جن سے آج کے نوجوان متعارف ہوکر اپنے لیے مستقبل میں بہتر شعبے کا انتخاب کر سکیں۔ متعلقہ سفر کی منزلوں میں عطا شاد ڈگری کالج، لاء کالج، میڈیکل کالج، یونیورسٹی آف تربت شامل تھے۔ طلباء کی واپسی کے بعد ایک فوری سروے کیا گیا جس نے سفر کے دوران طلباء کے نظریات کو واضح کیا۔ سروے کے نتائج اسی مقصد کی عکاسی کرتے ہیں جو اس سفر کے لیے جی ڈی اے اسکول انتظامیہ نے مرتب کیا تھا۔
طلباء نے انتظامات اور مجوزہ دورے کی تکمیل کے لیے اتھارٹی کو سراہا۔ اتھارٹی کے تعاون نے طلباء کے تعلیمی سفر کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا، اس ضمن میں طلباء نے ادارے کے پرنسپل راجہ امتیاز حسین کا شکریہ ادا کیا۔
The National Accountability Bureau (NAB) Gwadar office organized a workshop at GDA Public Higher Secondary School, Gwadar. The topic of the event was “Role of Students in Eradication of Corruption.”
The event aimed to educate and inspire students to play a proactive role in combating corruption in society.
The session was started with the recitation of Holy Qur’an and National Anthem. The Principal, Mr. Raja Imtiaz Hussain, gave a thought-provoking lecture on the significance of the youth’s involvement in the fight against corruption. He emphasized that students, as future leaders, have a critical role in shaping a corruption-free society.
Alongside the principal, the Assistant Director NAB, Mr. Walid Farman and the Deputy Director NAB Mr Abdur Rehman also shared their insights on the topic. They highlighted the importance of creating awareness among the younger generation about the negative impacts of corruption on the country’s development.
The event concluded with an awareness walk, students actively participated. At the end a group photo was also taken.
پبلک ہائیر سکینڈری اسکول گوادر مکران ڈویژن میں اپنی نوعیت کا واحد ادارہ ہے جو باقاعدہ اپنے سالانہ ترتیب دئیے گئے پروگراموں پہ عمل پھیرا ہے۔خواہ وہ تقریری مقابلے ہوں، سائنسی مشاہدے ہوں یا آل پاکستان طالب علموں کے لیے مطالعاتی دورے ہوں منعقد کرتا آرہا ہے۔
ضلع بھر میں اپنی نوعیت کا یہ بورڈنگ اسکول اپنے وجود میں آنے سے اب تک کئی ہیرے تراش چکا ہے۔جس کے معمار ملک بھر میں اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں اور قوی امید ہے یہ سلسلہ اسی طرح قائم ودائم رہے گا۔۔
پرنسپل صاحب کی جانب سے ہرسال اسکول کے درس و تدریس سے منسلک اساتذہ کے علاوہ اسکول میں کام کرنے والے غیر تدریسی عملے کو ایک پکنک دی جاتی ہے جس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ایک آزاد خوشگوار اور پرلطف ماحول میں ادارے میں کام کرنے والے اپنے تاثرات کا بلا چون و چراں اظہار کرسکیں۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی اساتذہ کی فرمائش پر پرنسپل صاحب کی جانب سے مورخہ 28 ستمبر 2024 کو ایک پکنک کا اہتمام کیا گیا اور طلباء کو پیشگی تعطیل کی اطلاع دی گئی۔
پکنک کے لوازمات کی ذمہ داری ہاسٹل میں مقیم بچوں کے قیام و طعام پہ معمور ہاسٹل کے میس انچارج کو سونپی گئی۔اور اساتذہ بشمول پرنسپل متعین کیے گئے مقام پر پہنچ گئے۔
چونکہ ہمارا مقصد بحث و تمحیص اسکول میں بہتری لانے کا حصول تھا۔اس لیے تمام اساتذہ نے مختلف امور پر دلائل دئیے اور اپنی کمزوریوں پہ نظر ثانی کرتے ہوئے بہتر حکمت عملیوں کو بروائے کار لانے کا ارادہ کیا۔اور خواتین اساتذہ نے کھانا پکانے پہ مامور عملے کا بھر پور ساتھ دیا۔اس موقع پر لطف اندوزی کے تمام مواقع ۔۔مزاح، مثبت طنز ۔۔۔تاش ۔۔۔موسیقی میسر تھے۔ شرکاء نے دل کھول کے اظہار کیا۔
اور آخر میں پرنسپل صاحب کے ساتھ ملکر یہ عہد بھی کیا کہ قوم کی معماروں کے مستقبل کے حوالے سے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اور آخر میں یادگاری عکس کیمروں میں محفوظ کرنے کے بعد یہ پروگرام اختتام پزیر ہوا۔
ہم تمام اساتذہ کرام بشمول اسکول کا دیگر عملہ پرنسپل راجہ امتیاز حسین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہماری لطف اندوزی کا سامان مہیا کیا اور ہماری ترجیحات کو سنا۔۔۔
Gwadar Development Authority Public Higher Secondary School organized a grand event on 23 September 2024, to commemorate the birth of Holy Prophet Muhammad (SAW). The event was attended by the faculty members, students and administration to honor the life and teachings of Holy Prophet. The program was commenced with the recitation of verses from Holy Quran, followed by Naat, where students beautifully praised prophet Muhammad (SAW). The atmosphere was filled with reverence as participants expressed their love and devotion. The Principal, GDA Public Higher Secondary School Gwadar, Raja Imtiaz Hussain addressed the audience, emphasizing the importance of following the values of compassion, tolerance and humanity as taught by the Holy Prophet Muhammad (SAW). He also highlighted the significance of Milad -un-Nabi in promoting peace and unity within the community. Various performances including naats, speeches and role playing historical Islamic events, were conducted by the students. The celebration aimed to instill in the younger generation the timeless lessons of kindness and humanity imparted by Holy Prophet Muhammad (SAW). The event concluded with the prayer for peace, prosperity and harmony, for the school community and the country. The Milad-un-Nabi commemoration was a resounding success, left a lasting impact on all those who were present.
Pakistan’s Defense Day was celebrated with a vigorous zeal in GDA PHSS Gwadar, today on 6 September 2024. The program was started with the recitation of Holy Qur’an, after qirat and naat, students of secondary section delivered there speeches full of commemorative praises in Urdu and English. National songs were sung by student apart from the National Anthem. Lt Col Farhan Anwar of 440 Brgd was the Chief guest of the event. Principal GDA PHSS, in his short address, motivated and appreciated the efforts of his team. Chief guest also delivered a speech. Some certificates were delivered among the students and faculty members at the end. Chief guest also awarded some cash to be distributed among participating students.
Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan
GDA © 2023. All Rights Reserved