کمشنر مکران داؤد خان خلجی کا جی ڈی اے اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبہ کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا دورہ،


منگل کے روز کمشنر مکران داؤد خان خلجی نے اپنے دورہ گوادر کے موقع پر گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبہ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے ملا فاضل چوک، ائیرپورٹ روڑ مکی مسجد تا ملا فاضل چوک توسیع، گلگ تا دیمی زر لنک روڑ، دیمی زر روڈ سمیت مختلف کاموں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایکٹنگ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے حاجی سید محمد، سپرٹنڈنٹگ انجینئر نادر بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر گوادر جواد زہری بھی موجود تھے۔ چیف انجینئر جی ڈی اے نے کمشنر مکران کو ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔ اور پیشرفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر مکران نے ہدایت دی کہ عوامی مشکلات کے پیش نظر ترقیاتی کاموں کے رفتار تیز کی جائیں تاکہ بروقت مکمل ہوں اور مقررہ اہداف حاصل ہو سکیں۔ ان کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر نہ ہو۔ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کی معیار، پائیداری اور عوامی شمولیت کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی اور انتظامیہ کو ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں اداروں کی مدد اور رہنمائی کی بھی ہدایت کی۔ انہوں کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔ یہ منصوبے پہلے ہی سے کافی عرصے سے تاخیر کے شکار تھے جن پر بڑی محنت سے کام شروع کروایا اب انکی جلد تکمیل لازمی ہے تاکہ لوگ ترقیاتی منصوبوں سے بھر پور مستفید ہوں۔ اور اداروں پر لوگوں کی اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچے۔

Previous Gwadar – GDA Pak China Friendship Hospital Gwadar has been made operational under Indus Health Network.

Leave Your Comment

Connect With Us

Gwadar Development Authority

Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

Useful Links

GDA © 2023. All Rights Reserved