انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹیڈیز اسلام آباد کے ایک اعلی سطحی وفد نے گزشتہ روز گوادر کا دورہ کیا۔ ڈاٸریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی نے وفد کو گوادر کی عالمی و اسٹریٹجیک اہمیت ، تاریخی پس منظر اور ماسٹر پلان کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی ۔ وفد کی قیادت سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری ڈی جی آئی ایس ایس آئی کررہے تھے۔ جبکہ وفد میں ام نغمانہ ہاشمی سابقہ پاکستانی سفیر براۓ چین، ڈاکٹر زاہد انور، پرو وائس چانسلر، پشاور یونیورسٹی قراقرم، فرخ پتافی کالم نگار، راجہ عامر اقبال سابق چیئرمین راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ صنعت، زاہد لطیف خان، صدر اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج، شکیل منیر، سابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ صنعت، ڈاکٹر طلعت شبیر، ڈائریکٹر چائنا پاکستان اسٹڈی سینٹر سمیت دیگر شامل تھے۔ وفد نے ادارہ ترقیات گوادر کی جانب سے گوادر کی عالمی معیار کے مطابق تعمیر و ترقی کی تعریف کرتے ہوۓ امید ظاہر کی کہ عنقریب گوادر معاشی و سیاحتی حب کے طور پر خطہ کی نقشہ پر نمودار ہوگا۔