جی ڈی اے پبلک ہائیر سکینڈری سکول میں ورلڈ ارتھ ڈے کا انعقاد کیا گیا

جی ڈی اے پبلک ہائیر سکینڈری سکول میں ورلڈ ارتھ ڈے کا انعقاد کیا گیا اور بچوں کو اس دن سے متعلق آگاہی دی گئی تاکہ بچے  موسمیاتی تغیرات کے بارے میں تعلیم اور آگاہی حاصل کرسکیں اور بچوں میں زمین کے تحفظ کے بارے میں شعور پیدا ہو۔ اس موقع پر پرنسپل جی ڈی اے ہائیر سیکنڈری سکول راجہ امتیاز حسین کا کہنا تھا کہ زمین کے تحفظ اور اس سے محبت کا شعور اجاگر کرنے کے لئے ” زمین” کا عالمی دن منایا جاتا یے تاکہ بچوں کو ابتداء ہی سے ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی حاصل ہو۔ ہمارے ہاں درختوں کی کمی کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی اور دیگر مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔ گوادر جو ایک انٹرنیشنل شہر کے طور پر ابھر کر سامنے آرہا ہے میں ماحولیاتی آلودگی سے پاک ایک سر سبز و شاداب شہر دیکھنا چاہتے ہیں اور محفوظ و خوشگوار ماحول بنانے کے لیے ہر شخص کو انفرادی کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ آنے والی نسلوں کو بہتر سے بہتر ماحول دستیاب ہو سکے۔ ملکی و بین الاقوامی بڑھتی ہوئی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ہمیں چاہئے کہ شہروں کو صاف ستھرا رکھیں، انرجی کی بچت کریں، روزمرہ استعمال کی اشیاء کوبار بار استعمال میں لائیں، شاپنگ بیگ کے استعمال کو ترک کریں، پانی کے ضیاع کو روکیں،  گھروں، دفاتر اور دوکانوں  کی تمام فالتو/غیرضروری بتیاں اور بر قی آلات بند رکھیں۔ اور کوڑا کر کٹ گلی، سڑک یا راستے میں نہ پھینک کرہر شخص ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی سرگرمیوں کے باعث زمین کا قدرتی توازن کافی حد تک بگڑ چکا ہے جس سے پودوں اور جانوروں کو بقاء کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں، جنگلات کے کٹاؤ، جانوروں کے رہائشی ٹھکانوں میں کمی ، ماحول دوست زراعت میں کمی، آلودگی اور اس طرح کے کئی مضر اثرات کا کرۂ ارض کو سامنا ہے۔ تاہم اس حوالے سے آگاہی اور شعور بیدار کر کے اس خطرے کی رفتار کو کم کیا جا سکتا ہے۔ ارتھ ڈے کا مقصد ماحول کو صاف رکھنا ، آلودگی کا خاتمہ اور زمین میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر اس کو مزید خوبصورت بنانا ہے۔

Previous Public Notice

Leave Your Comment

Connect With Us

Gwadar Development Authority

Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

GDA © 2023. All Rights Reserved