رکن بلوچستان اسمبلی و ممبر گورننگ باڈی جی ڈی اے میر حمل کلمتی نے منگل کے روز ڈاٸریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ ڈاٸریکٹر جنرل جی ڈی اے نے ایم پی اے کو دفتر آمد پر ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوۓ کہا کہ جی ڈی اے عوامی نوعیت کے منصوبوں پر ترجیح بنیادوں پر عملدرآمد کررہی ہے جس میں اولڈ ٹاٶن بحالی منصوبہ سمیت واٹر پروجیکٹ اور شہر کے سیوریج سسٹم شامل ہیں۔ عوامی شکایات کی بنیاد پر موجودہ سیوریج سسٹم کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔ اور ملا فاضل چوک میں سیوریج اور ڈرین لاٸن کی ازسر نو ڈیزاٸن سے متعلق اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا ہے۔ جس پر دو تین دن کے اندر عملدراآمد کیا جاٸیگا۔ ڈی جی جی ڈی اے نے ایم پی اے کو عسکری بنک تاملا فاضل چوک روڑ منصوبہ سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوۓ مجوزہ ورک پلان پراعتماد میں لیا۔ ایم پی اے میر حمل کلمتی نے گوادر میں جی ڈی اے کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں اور ان پر عملدرآمد پلان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوۓ مذید بہتری کیلٸے اپنے تجاویز شٸیر کٸے اور کہا کہ جی ڈی اے کی ترقیاتی منصوبوں کا مقصد یہاں کےلوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ عوامی مفاد کے منصوبوں کیلۓ درکار فنڈز صوباٸی یا مرکزی حکومتوں سے حاصل کیا جاۓ گا۔اس سلسے میں میں زاتی طور پربھرور کوشش کرونگا۔