وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور انڈس اسپتال کے درمیان گوادر میں 100 بستروں پر مشتمل بین الاقوامی معیار کے اسپتال کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی سر پرستی کی
گوادر میں بین الاقوامی معیار کا یہ اسپتال مقامی لوگوں کو علاج و معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کرے گا.
اسپتال کی جلد تکمیل کے بعد اس کا انتظام انڈس اسپتال سنبھالے گا. اسپتال کی تکمیل کے بعد گوادر کے لوگوں کو علاج معالجے کیلئے بڑے شہروں میں جانے کی ضرورت نہیں رہے گی.