پاک افغان چیمبر اور کراچی بزنس کمیونٹی کے وفد کی گوادر آمد ،دوطرفہ تجارت کے فروغ میں باہمی دلچسپی کا اظہار، افغان ٹرانزٹ گوادر سے کرنےپر اتفاق، سی پیک پروجیکٹ سے گوادر مستقبل قریب میں ملک کا معاشی حب ہوگا۔ وسطی ایشیائی ممالک گوادر پورٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے. بریفننگ میں اظہار خیال۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان چیمبر کے صدر جاوید بروانی،کراچی بزنس کمیونٹی کے لیڈر زبیر موتی والا،پاک افغان چیمبر کے چئیر مین، کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر جنید مانکڈا،پاک افغان چیمبر کے ڈائریکٹر، چیمبر آف کامرس کے سابق صدر میر نوید کلمتی کے ساتھ گوادر آمد، چیمبر آف کامرس گوادر کے صدر ناگمان عبدل اور دیگر نے وفد کا والہانہ استقبال کیا ۔اس موقع پر پاک افغان چیمبر آف کامرس کے عہدیداران کو جی ڈی اے میں گوادر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے کیپٹن گل اور جی ڈی اے کی طرف سے رزاق بلوچ نے خصوصی بریفننگ دی۔ بریفننگ میں چیمبر آف کامرس گوادر کے صدر ناگمان عبدل، سابق صدر میر نوید کلمتی ،نائب صدر ، شمس الحق ،حاجی عبدالباسط و دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پاک افغان اور چیمبر آف کامرس گوادر کے عہدیداران نے دو طرفہ باہمی تجارت کے فروغ کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاک افغان ٹرانزٹ گوادر پورٹ سے کی جانے، تاکہ گوادر پورٹ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کاروبار کا مرکز بن جائے۔انھوں نے کہا کہ گوادر سی پیک اور دیگر اہم میگا منصوبوں سے گوادر مستقبل قریب میں ملک کا معاشی حب ہوگا۔دریں اثناء پاک افغان چیمبر آف کامرس کے وفد کا پاک ایران بارڈر 250 کا بھی دورا کرایا گیا۔اس موقع پر پاک افغان وفد کا کہنا تھا کہ وہ حکومت پاکستان سے پاک ایران بارڈر پر ایکسپورٹ امپورٹ، ایمیگیرشن کی سہولیات، فراہم کرنے کے معاملات پر بات کریں گے۔بعد ازاں چیمبر آف کامرس گوادر کے نائب صدر شمس الحق کلمتی نے پاک افغان چیمبر آف کامرس کے وفد کو اپنی رہائش گاہ پر ظہرانہ دیا۔ اور یادداشتی شیلڈ پیش کی۔