ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے نے کہا ہے کہ گوادر کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئےگوادر شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ گوادر بلوچستان کی ترقی کا بنیادیں زینا ہے. حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں گوادر کی ترقی سرفہرست ہے اس لیئے شہر کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ گوادر کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ جدید سہولیات سے مزین جدید شہر بنایا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں گوادر اولڈ سٹی میں جاری بحالی منصوبوں سے متعلق بریفگ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ھے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت گوادر اولڈ
سٹی کی تعمیر اور مرمت اور اس کو جدید طرز تعمیر کے لیے اقدامات کررہے ہیں اس سلسلے میں صوبائی حکومت مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کررہی
ھے انہوں نے کہاکہ گوادر شہر اولڈ سٹی میں نکاسی آب اور سیوریج کا بہترین نظام بنا رہے ہیں اس کے ساتھ گوادر اولڈ سٹی جنت بازار سمیت تمام قومی ورثے کو محفوظ بناکر ٹوورازم کو فروع دیا جائیگا شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت تعلیمی اداروں اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کے اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے اولڈ سٹی کو ماڈل سٹی بنانے اور سڑکوں، ملافاضل چوک کو عصرحاضر کی ضروریات کے مطابق تعمیر کیا جارہاہے جس سے گوادر کی خوبصورتی میں اضافہ ھوگا اس کے علاوہ اولڈ سٹی میں بلوچستان لیول کا ایک ماڈل اسکول بھی تعمیر کی جارہی ھے اولڈ سٹی میں شدو بند اورسر بندن اور گھٹی ڈور کے مقام پر بینادی مراکز صحت تعمیر کی جارہی جمیں تمام بنیادی طبی سہولتیں فراہم کی جائے گی جبکہ پرانی ابادی میں ایک ماڈل ولیج تعمیر کی جارہی ھے جس میں صحت تعلیم،سماجی بہود بجلی ،ابنوشی سمیت دیگر تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائے گی اولڈ سٹی کے مختلف علاقوں میں 23 سٹرکوں کی تعمیر اور مرمت کی جارہی ھے اس کے علاوہ ایکسپریس وے کے ساتھ سروس روڑ بھی تعمیر کی جارہی ھے جو اولڈ سٹی کے مختلف محلوں سے منسلک ھوگی جس کی تعمیر کے بعد ٹریفک کی آمد رفت میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ھوگا اولڈ سٹی کے عید گاہیں تعمیر اور مرمت کی جارہی ھے جن سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں گوادر اولڈ سٹی کے قبرستان کی مرمت پر کام کی جارہی ھے جہاں پر وضو خانہ گاڑیوں کے پارکنگ سمیت سولر پینل کے لائٹس بھی لگائیں جارہے ہیں جبکہ عید میلہ پارک کی تعمیر اور مرمت کی جارہی جمیں شقائین کے تمام انتظامات کیے جارہے ہیں اس کے علاوہ اولڈ سٹی کے مختلف علاقوں محلوں میں خواتین و بچوں کے لیے پارک بنائیں جارہے ہیں جبکہ اولڈ سٹی میں نوجوان میں مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد شروع کی گئی ہے سورگ دل گراؤند ،بوائز ماڈل اسکول گراؤنڈ ،فٹسال گراؤنڈ بھی تعمیر کی جارہی ھے جو مثالی ھونگیں