جی ڈی اے نے ون ونڈو سہولت اور گورننس ماڈل کے تحت لوگوں کو پیپر لس آن لائن خدمات فراہم کرنے کیلئے اقدامات شروع کردی ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمٰن قمبرانی کی ہدایت پر جی ڈی اے نے ون ونڈو سہولت اور گورننس ماڈل کے تحت لوگوں کو پیپر لس آن لائن خدمات فراہم کرنے کیلئے اقدامات شروع کردی ہیں۔ گوادر کی تیز ترین ترقی کے پیشِ نظر اور سائنس وٹیکنالوجی کے جدید دورمیں جی ڈی اے ڈیجیٹلائزشن کے انقلابی منصوبے کا آغاز کررہی ہے جس کا مقصد تعمیراتی این او سی، ٹاؤن پلاننگ، لینڈ مینجمنٹ سسٹم، ای ٹینڈرنگ سمیت مختلف خدمات آن لائن فراہم کرنا ہے۔ ای سروسز کے تحت بلڈرز ڈویلپرز اور ان کے کلائنٹ کو رہائشی منصوبوں کی معلومات تک رسائی حاصل ہوگی جس سے نہ صرف شفافیت کا عمل یقینی ہوگا بلکہ گوادر کی تیز ترین ترقی میں بااعتماد سرمایہ کاری کو فروغ ملے گی۔اس سلسلے میں جی ڈی اے کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نجی فرم عثمانی کنسلٹنٹ کے ساتھ گفت شنید کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جی ڈی اے بلوچستان میں آن لائن اور ڈیجیٹلائزش کے خدمات فراہم کرنے والا پہلا ادارہ ہوگا جو کہ سرمایہ کاری، لینڈ ریکارڈ، ٹاؤن پلاننگ، تعمیراتی اجازت نامہ اور معلومات تک رسائی کیلئے آن لائن خدمات فراہم کریگی۔

Previous ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا ہے کہ گوادر اسپشل اکنامک ڈسٹرکٹ کی بدولت خطہ کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ہوگا

Connect With Us

Gwadar Development Authority

Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

Useful Links

GDA © 2023. All Rights Reserved