گوادر آف روڑ ریلی سال کا میگا ایونٹ ہے۔

گوادر آف روڑ ریلی سال کا میگا ایونٹ ہے۔ شاندار انعقاد کیلئے بھر پور تیاریاں جاری ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کی زیر صدارت تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس۔
گوادر 2اکتوبر 2023
پیر کے روز ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی کی زیر صدارت پانچویں گوادر آف روڑ ریلی کے انعقاد کے لیے تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ گوادر آف روڑ ریلی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طلحہ رئیس نے ڈائریکٹر جنرل کو اب تک کی پیش رفت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 250 کلومیٹر طویل ٹریک کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے جو کہ ریت کے چٹانوں، سمندر کے ساحل اور پہاڑی سلسلے سے گزرتا ہوا یہ ایک خوبصورت اور منفرد ٹریک ہے جو ریسرز کو اپنی صلاحیتوں کو ابھارنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ آف روڈ ریلی ملکی، غیر ملکی اور مقامی سطح پر بڑے تعداد میں ریسرز شامل ہورہے ہیں جس کی بدولت اس میگا ایونٹ کو ملکی و غیر ملکی اور مقامی سطح پر پذیرائی حاصل ہے۔ اور ایونٹ کے موقع پر گوادر شہر باہر سے آنے والے ہزاروں سیاحوں کی میزبانی کریگا جو کہ ایک مثبت کاروباری سرگرمی کے ساتھ ساتھ یہاں کی کلچر، سیاحت کے فروغ اور پُرامن ماحول کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل نے اب تک کے انتظامات سے متعلق اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی تاکہ سال کی سب سے بڑی ایونٹ کی شاندار انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ مقامی ڈرائیورز اور ریسرز کی حوصلہ افزائی کی جائیگی تاکہ انکی شمولیت زیادہ سے زیادہ ہو اور تمام کٹیگریز میں کامیابی کو اپنے نام کرسکیں۔

Previous انڈس کے زیر اہتمام جی ڈی اے ہسپتال میں ایک سال کی کارکردگی

Leave Your Comment

Connect With Us

Gwadar Development Authority

Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

GDA © 2023. All Rights Reserved