گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور بلوچستان موٹر اسپورٹس کی جانب سے گوادر آف روڈ ریلی کا باقاعدہ آغاز

گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور بلوچستان موٹر اسپورٹس کی جانب سے گوادر آف روڈ ریلی کا باقاعدہ آغاز، ریلی کے پہلے دن اسٹریٹ بائیکرز کا رجسٹریشن مکمل کرلیا گیا۔

80 بائیکرز رجسٹرڈ ہویے ہیں جنکا تعلق گوادر سے ہے۔

پہلے مرحلے میں اسٹریٹ بائیکرز کا ریس ہوگا۔ دوسرے مرحلے میں ٹریل بائیکس کا ریس ہوگا جس میں 3 انٹرنیشنل بائیکرز بھی شامل ہیں۔

پہلی بار گوادر آف روڈ ریلی میں بائیکس کے دو الگ الگ کیٹگریز شامل کیئے گئے ہیں ۔اس حوالے سے تمام تر نتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

گوادر آف روڑ ریلی کے شاندار انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ، گوادر پورٹ اتھارٹی ، ڈسٹرکٹ پولیس، سیکیورٹی فورسز کا اہم کردار ہے۔

نیشنل و انٹرنیشنل بائیکرز اور موٹرز ریسر گوادر پہنچ گئے ہیں۔ دن بھر ٹریک پر ریہرسل کرنے والے گاڑیوں کا لگاتار رش رہا۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خاص ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زوہیب محسن تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس نے سیکیورٹی اداروں کی تعاون سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔ گوادر ایک پُرامن شہر اور سیر و سیاحت کیلئے محفوظ مقام ہے۔ گوادر امن و محبت کا شہر ہے اور یہاں کا ہر شہری آنے والوں مہمانوں کے خود محافظ ہیں۔ گوادر آف روڈ ریلی کے موقع پر ہزاروں سیاحوں نے گوادر کا رخ کرلیا ہے۔ جو کہ ایک مثبت پیغام کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کا سبب ہوگا۔ ڈی پی او زوہیب محسن

Previous گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور گوادر موٹر اسپورٹس کے زیرِ انتظام گوادر آف روڈ ریلی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے

Leave Your Comment

Connect With Us

Gwadar Development Authority

Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

Useful Links

GDA © 2023. All Rights Reserved