ادارہ ترقیات گوادر کے افسران اور ملازمین کی استعداد کار میں اضافہ اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلٸے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں جی ڈی اے کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افسران نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ ہاٸیکر کنسلٹنسی گروپ کے زیر تعاون منعقد ہوا ۔ ورکشاپ کے افتتاحی تقریب میں ڈاٸریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ جی ڈی اے ایک اہم و اعلی معیار کا ادارہ ہے گوادر کی بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر و ترقی اور سمارٹ سٹی ماسٹر پلان پر عملدرآمد ادارے کی بنیادی زمہ داری ہے جو کہ پیشہ ورانہ ٹیم اور لیڈرشپ کوالٹی کے بغیر ممکن نہیں۔ پیشہ ورانہ ترقی اور ہیومن کیپٹل کی فروغ کیلٸے تربیتی نشست کا اہتمام وقت کی ضرورت ہے۔ ادارہ اس سلسلے میں تربیتی ورکشاپس کا ایک جامع پلان مرتب کررہی ہے تاکہ تربیت کا سلسلہ وقتاً فوقتاً جاری رہے۔ تربیتی ورکشاپ کے ماسٹر ٹرینر پروفیسر سید حیدر حسین نے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوۓ کہا کہ یہاں آنے کا مقصد اپنے تجربات کی روشنی میں سیکھنے اور سیکھانے کی کوشش کروں گا تاکہ آپ کے پروفیشنل و زاتی زندگی میں پاٸیدار نتاٸج کا حصول آسان ہو سکے ۔ اور ادارہ کیلۓ بہتر انداز میں کام سرانجام دے سکیں۔ ورکشاپ میں ہاٸیکر کنسلٹنسی کی جانب سے محمد اسامہ اطہر نے حصہ لیا اور تربیتی سیشن کراۓ۔