گوادر۔ 21 جون 2023
ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی نے اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبہ کے تحت ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، گورنمنٹ بوائز ماڈل اسکول، قبرستان، دیمی زر روڑ، استاد عبد المجید گوادری روڑ سمیت دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا۔ چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد نے منصوبوں پر جاری کام سے متعلق ڈائریکٹر جنرل کو بریف کیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے اس موقع پر کہا کہ اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبہ جی ڈی اے کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے جس کے تحت گوادر کے پرانی اور ماہیگیر آبادی کے اندر فلاح وبہبود اور عوامی نوعیت کے بنیادی کام کیے جارہے ہیں جس میں شاہراہوں کی تعمیر ، تعلیمی اداروں، قبرستان ، عید گاہ میں تعمیر مرمت و بحالی کے کام شامل ہے۔ جنکی تکمیل سے یہاں کے لوگوں کو فوائد حاصل ہونگے۔ انہوں نے کہا کی ہماری پوری کوشش و خواہش ہے کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر ائیرپورٹ روڑ اور ملا فاضل چوک کے زیر التوا منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔ اس مقصد کیلئے منصوبہ کا ٹینڈر جاری کردی ہے اور عید کے بعد باقاعدہ کام کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی ڈی اے نے حال ہی میں انسانی بنیادی ضروریات زندگی پانی کے عظیم منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ اور اس وقت شہر کے مختلف حصوں میں پانی سپلائی شروع ہوگئی ہے جبکہ بعض علاقوں میں نیو کنیکشنگ کی جارہی ہے۔ پانی کا مسئلہ ہمیشہ گوادر کے بنیادی مسائل میں سے ایک رہا ہے جو کہ جی ڈی اے نے ہمیشہ کیلئے حل کردی ہے۔