Preloader Close
Loading...
  • (086) 9201010, 4211775
  • Today: 9:00 AM to 4:00 PM
  • Home
  • About-Us
    • About GDA
    • Board Members
    • Departments
  • About Gwadar
    • About Gwadar
    • Importance
    • Places to Vist
    • History
    • GDA School
    • GDA Hospital
    • Master Plan
  • Media Center
    • News & Events
    • FAQs
    • Procurement & Tenders
    • Downloads
      • Public Notifications
      • By-laws & Procedures
      • Form and applications
      • Career and Jobs
      • Publications
  • Data & Research
    • GDA Projects
  • E-Services
    • Citizen Portal
    • NOC Verification
  • Contact us

Contact Info

  • Location

    Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

  • Phone

    (086) 9201010, 4211775

  • Email

    info@gda.gov.pk

Meeting

ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ شاہد علی، ڈی جی معین الرحٰمن خان کو سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور اسپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ سے متعلق بریفنگ دے رہے ہیں۔

29Jul’25

News Image

گوادر کی معاشی ترقی کے نئے باب، سی بی ڈی اور اسپیشل اکنامک زون منصوبے کا جائزہ

سی بی ڈی میں گوادر ٹاور 300 میٹر بلندی کے ساتھ شہر کی پہچان بنے گا: ڈائریکٹر جنرل کو اجلاس میں بریفنگ

ڈی جی جی ڈی اے کو سی بی ڈی اور ایس ای ڈی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ، ترقیاتی کام تیز کرنے کا عزم

گوادر میں ٹیکس فری اکنامک زون اور سرمایہ کار دوست ماحول تشکیل دینے کی تجاویز شامل

گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے تحت دو بڑے اقتصادی منصوبوں پر کام تیز کرنے کا عزم

سی بی ڈی میں فنانشل حب، آئی ٹی پارک، امیوزمنٹ زون اور کلچرل سینٹرز شامل ہوں گے
جی ڈی اے گوادر کو عالمی تجارتی مرکز بنانے کے لیے  پُرعزم ہے،  معین الرحمٰن خان، 

گوادر، 29 جولائی 2025
گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل معین الرحمٰن خان کو آج جی ڈی اے کے آئندہ معاشی و اقتصادی منصوبوں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (CBD) اور اسپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ (SED) کے حوالے سے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ شاہد علی کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ان منصوبوں پر ہونے والی اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل کی ترجیحات پر بھی گفتگو کی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ یہ دونوں منصوبے جی ڈی اے  اور خاص کر گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے فلیگ شپ پراجیکٹس ہیں جو گوادر کو علاقائی اور عالمی تجارتی مرکز میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ گوادر کے مغربی ساحل پر واقع 2580 ایکڑ پر مشتمل ہوگا، جہاں ایک جدید، کثیر المقاصد گوادر ٹاور تعمیر کیا جائے گا جو 300 میٹر بلند  اور شہر کی بلند ترین عمارت کے طور پر ابھرے گا۔ سی بی ڈی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک، فنانشل اور اکنامک حب، تفریحی و اسپورٹس کمپلیکس، کلچرل ایکسچینج سینٹرز اور  عالمی معیار کا امیوزمنٹ پارک بھی شامل ہوگا،جو گوادر کی معیشت کا ایک بڑا مرکز ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح اسپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ کو گوادر ماسٹر پلان کی رہنما اصولوں کے مطابق عملدرآمد جا رہی ہے جس سے  تیز ترین معاشی نمو اور مخصوص مدت کے لیے ٹیکس فری زون قرار دیا جائے گا۔ اس کا انتظامی سیٹ اپ بھی الگ ہوگا، جو سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور مراعات پر مبنی ہوگا تاکہ مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔
ڈی جی جی ڈی اے نے  مزید کہا کہ گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی پرعزم ہے کہ ان منصوبوں کے ذریعے نہ صرف روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے بلکہ یہ شہر پاکستان کی معیشت میں ایک مرکزی کردار ادا کرنے کے قابل ہو جائے گا۔
اجلاس میں ان منصوبوں کے ڈیزائن، انفراسٹرکچر، سرمایہ کار دوست اقدامات اور قانونی فریم ورک کے مختلف پہلوؤں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جی ڈی اے کا وژن ہے کہ گوادر کو ایک جدید، پائیدار، اور عالمی معیار کا بندرگاہی و تجارتی شہر بنایا جائے، اور یہ دونوں منصوبے اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔اس موقع پر چیف انجینیئر حاجی سید محمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ عبدالرزاق بھی موجود تھے۔

  • Tags:
  • gwadar
  •  
  • gda
  •  
  • balochistan
  •  
  • smart port city
  •  
  • gwadar development authority
  •  
  • CBD
  •  
  • SED
  •  

Categories

  • Opening Ceremonies
  • Vists
  • GDA School
  • GDA Hospital
  • Events
  • Meeting

Recent Posts

ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شفقت انور شاہوانی نے آج جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال میں بلڈ بینک کا افتتاح کیا

25 Jan 2025

بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پبلک اکاؤنٹس کا جی ڈی اے کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

14 Jan 2025

جی ڈی اے کے وفد کا انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کا دورہ

08 Feb 2025

Downloads


    No Downloads Found

Useful Links

  • All Departments
  • Career And jobs
  • Master Plan
  • NOC Verification
  • Publications

Contact Info

  • Location

    Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

  • Phone

    (086) 9201010, 4211775

  • Email

    info@gda.gov.pk

Register Your Complaint

Here you can report an issues and make requests.

Report Now

© 2025 By Gwadar Development Authority All Rights Reserved.