Preloader Close
Loading...
  • (086) 9201010, 4211775
  • Today: 9:00 AM to 4:00 PM
  • Home
  • About-Us
    • About GDA
    • Board Members
    • Departments
  • About Gwadar
    • About Gwadar
    • Importance
    • Places to Vist
    • History
    • GDA School
    • GDA Hospital
    • Master Plan
  • Media Center
    • News & Events
    • FAQs
    • Procurement & Tenders
    • Downloads
      • Public Notifications
      • By-laws & Procedures
      • Form and applications
      • Career and Jobs
      • Publications
  • Data & Research
    • GDA Projects
  • E-Services
    • Citizen Portal
    • NOC Verification
  • Contact us

Contact Info

  • Location

    Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

  • Phone

    (086) 9201010, 4211775

  • Email

    info@gda.gov.pk

Opening Ceremonies

ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شفقت انور شاہوانی نے آج جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال میں بلڈ بینک کا افتتاح کیا

25Jan’25

News Image


گوادر۔ 22 جنوری 2025
ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شفقت انور شاہوانی نے آج جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال میں بلڈ بینک کا افتتاح کیا اور اس موقع پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ افتتاح کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے ہسپتال کے مختلف شعبوں، بلڈ بینک، بلڈ کیمپ، اور لیبارٹری کا جائزہ لیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے بلڈ ڈونیشن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خون کا عطیہ دینا ایک عظیم انسانی خدمت ہے، جو ضرورت مندوں کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلڈ ڈونیشن کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ خون کی قلت کو دور کیا جا سکے اور ہنگامی حالات میں ضرورت مند مریضوں کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے مقامی واٹس ایپ گروپس میں اکثر ایک پیغام دیکھنے کو ملتا ہے کہ جی ڈی اے ہسپتال میں کسی مریض یا خاتون کو خون کی اشد ضرورت ہے اور لوگوں سے فوری مدد کی اپیل کی جاتی ہے۔ بلڈ بینک کے قیام کے بعد یہ مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو جائے گا، کیونکہ ہسپتال میں خون کی فراہمی کا موثر نظام موجود ہوگا، جس سے فوری طور پر مریضوں کو خون مہیا کیا جا سکے گا۔
ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا کہ جی ڈی اے کے افسران اور عملہ بھی بلڈ ڈونیشن کیمپ میں بھرپور شرکت کرے گا تاکہ اس کارِ خیر میں انکا بھی حصہ شامل ہو جائے۔
انہوں نے ہسپتال کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال نہ صرف گوادر بلکہ پورے مکران کے عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ یہاں پر لوگوں کو معیاری اور مفت صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں کنسلٹنسی، سرجری، ادویات، اور لیبارٹری خدمات شامل ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ ہسپتال کی توسیع کے منصوبے جاری ہیں، جن میں ایک جدید میڈیکل کالج کا قیام بھی شامل ہے، جو نہ صرف علاقے کی ترقی بلکہ طبی تعلیم اور صحت کے شعبے میں سنگ میل ثابت ہوگا

  • Tags:
  • blood donation
  •  
  • camp
  •  

Categories

  • Opening Ceremonies
  • Vists
  • GDA School
  • GDA Hospital
  • Events
  • Meeting

Recent Posts

ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شفقت انور شاہوانی نے آج جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال میں بلڈ بینک کا افتتاح کیا

25 Jan 2025

بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پبلک اکاؤنٹس کا جی ڈی اے کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

14 Jan 2025

جی ڈی اے کے وفد کا انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کا دورہ

08 Feb 2025

Downloads


    No Downloads Found

Useful Links

  • All Departments
  • Career And jobs
  • Master Plan
  • NOC Verification
  • Publications

Contact Info

  • Location

    Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

  • Phone

    (086) 9201010, 4211775

  • Email

    info@gda.gov.pk

Register Your Complaint

Here you can report an issues and make requests.

Report Now

© 2025 By Gwadar Development Authority All Rights Reserved.