Preloader Close
Loading...
  • (086) 9201010, 4211775
  • Today: 9:00 AM to 4:00 PM
  • Home
  • About-Us
    • About GDA
    • Board Members
    • Departments
  • About Gwadar
    • About Gwadar
    • Importance
    • Places to Vist
    • History
    • GDA School
    • GDA Hospital
    • Master Plan
  • Media Center
    • News & Events
    • FAQs
    • Procurement & Tenders
    • Downloads
      • Public Notifications
      • By-laws & Procedures
      • Form and applications
      • Career and Jobs
      • Publications
  • Data & Research
    • GDA Projects
  • E-Services
    • Citizen Portal
    • NOC Verification
  • Contact us

Contact Info

  • Location

    Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

  • Phone

    (086) 9201010, 4211775

  • Email

    info@gda.gov.pk

Vists

ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شفقت انور شاہوانی کا عتیق الرحمن نواب ایجوکیشنل گالا 2024 کی اختتامی تقریب سے خطاب

24Dec’24

News Image

ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شفقت انور شاہوانی نے کہا ہے کہ جی ڈی اے گوادر کی جدید طرز پر تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ شہر میں علمی، ادبی، ثقافتی، سماجی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوسرے عتیق الرحمن نواب گوادر ایجوکیشنل گالا 2024 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تین روزہ تعلیمی گالا میں طلبہ، اساتذہ اور فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گالا جی ڈی اے کے تعاون سے میر عبدالغفور کلمتی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام منعقد کیا گیا۔
شفقت انور شاہوانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کے ایونٹس نہ صرف گوادر کے علمی و سماجی ماحول کو بہتر بناتے ہیں بلکہ شہر کی ترقی کے لیے بھی اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے اپنی سماجی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور ایسے اقدامات کو ہمیشہ سپورٹ کرتی رہیگی۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات، اساتذہ، اور اسٹالز کے شرکاء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے جی ڈی اے کی جانب سے نقد انعامات کا بھی اعلان کیا گیا اور ڈائریکٹر جنرل نے گالا کے منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب گوادر کے عوام کی علمی، ادبی اور ثقافتی محبت کو اجاگر کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے ایونٹس دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ گوادر کے لوگ امن پسند اور علم و ثقافت سے محبت کرنے والے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ گالا نہ صرف شہر کی مثبت سرگرمیوں کا عکاس تھا بلکہ گوادر کو ایک روشن، پرامن اور تخلیقی سوسائٹی کے طور پر پیش کرنے کا اہم ذریعہ بھی ثابت ہوا ہے۔
گالا میں 50 سے زائد تعلیمی اداروں نے حصہ لیا۔ شرکاء نے سائنس ماڈلز، بلوچی ثقافتی اسٹالز، اور آرٹ ورک کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ پروگرام کے دوران تقاریر، ڈرامے، گانوں کے مقابلے، خواتین کی گروپ ڈسکشن، اور موسمیاتی تبدیلی و گرین گوادر کے موضوعات پر سرگرمیاں نمایاں رہیں۔
آرٹ، پینٹنگ، اور کلچرل اسٹالز کو شرکاء کی جانب سے خصوصی پذیرائی ملی۔ بُک اسٹالز، فوڈ گالا، اور سینڈ آرٹ نے گالا کی رونق کو مزید بڑھا دیا۔ بچوں اور فیملیز نے تعلیمی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جس سے ایونٹ ایک یادگار تجربہ بن گیا۔
ایونٹ میں ڈی آئی جی پولیس مکران ریجن ڈاکٹر پرویز عمرانی، ڈی آئی جی کوسٹل ہائی وے پولیس برکت حسین کھوسہ، چیئرمین میر عبدالغفور کلمتی ویلفیئر ٹرسٹ میر ارشد کلمتی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

  • Tags:
  • education gala
  •  
  • closing ceremony
  •  

Categories

  • Opening Ceremonies
  • Vists
  • GDA School
  • GDA Hospital
  • Events
  • Meeting

Recent Posts

ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شفقت انور شاہوانی نے آج جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال میں بلڈ بینک کا افتتاح کیا

25 Jan 2025

بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پبلک اکاؤنٹس کا جی ڈی اے کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

14 Jan 2025

جی ڈی اے کے وفد کا انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کا دورہ

08 Feb 2025

Downloads


    No Downloads Found

Useful Links

  • All Departments
  • Career And jobs
  • Master Plan
  • NOC Verification
  • Publications

Contact Info

  • Location

    Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

  • Phone

    (086) 9201010, 4211775

  • Email

    info@gda.gov.pk

Register Your Complaint

Here you can report an issues and make requests.

Report Now

© 2025 By Gwadar Development Authority All Rights Reserved.