Preloader Close
Loading...
  • (086) 9201010, 4211775
  • Today: 9:00 AM to 4:00 PM
  • Home
  • About-Us
    • About GDA
    • Board Members
    • Departments
  • About Gwadar
    • About Gwadar
    • Importance
    • Places to Vist
    • History
    • GDA School
    • GDA Hospital
    • Master Plan
  • Media Center
    • News & Events
    • FAQs
    • Procurement & Tenders
    • Downloads
      • Public Notifications
      • By-laws & Procedures
      • Form and applications
      • Career and Jobs
      • Publications
  • Data & Research
    • GDA Projects
  • E-Services
    • Citizen Portal
    • NOC Verification
  • Contact us

Contact Info

  • Location

    Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

  • Phone

    (086) 9201010, 4211775

  • Email

    info@gda.gov.pk

Vists

ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کا اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے کے تحت قدیم ثقافتی ورثے اور ملا فاضل چوک سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا دورہ،

08May’25

News Image

ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) سیف اللّٰہ کھیتران نے جمعرات کے روز اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے سمیت جی ڈی اے کی جانب سے جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے تاریخی و ثقافتی ورثے کی بحالی کے تحت برطانوی دور کے قدیم ٹیلیگراف آفس کا معائنہ کیا اور کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باقی ماندہ کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔
دورے کے دوران ڈی جی جی ڈی اے نے گوادر کے اہم تجارتی و تاریخی مرکز ملا فاضل چوک، میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر جی ڈی اے کے چیف انجینئر حاجی سید محمد نے انہیں جاری کاموں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ماضی میں یہ علاقہ بدحالی کا شکار رہا، جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر تھیں، مگر آج یہاں سیاسی اجتماعات اور کاروباری چہل پہل بحال ہو چکی ہے، جو جی ڈی اے کی انتھک محنت اور حکومت کی کامیاب ترقیاتی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملافاضل چوک اور ملحقہ علاقوں میں لنک روڈز کی تعمیر، ٹف ٹائلنگ، فٹ پاتھوں کی خوبصورتی، جدید سیوریج اور ڈرینیج سسٹم کی تنصیب جیسے اہم کام تیزی سے جاری ہیں، جن کا مقصد علاقے کو نہ صرف دیدہ زیب بنانا ہے بلکہ نکاسی آب اور صفائی کے دیرینہ مسائل کا پائیدار حل فراہم کرنا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل نے مکی مسجد سے ملا فاضل چوک تک سڑک کی کارپیٹنگ کا کام جلد شروع کرنے کی ہدایت دی، یہ منصوبہ طویل عرصے سے تعطل کا شکار تھا۔ انہوں نے جی ڈی اے کی انجینئرنگ ٹیم کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی اور کہا کہ منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل اولین ترجیح ہے۔
قبل ازیں، ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان آرمی کے جی او سی، میجر جنرل عدنان سرور ملک کے ہمراہ عمانی قلعہ کا بھی دورہ کیا اور اسے گوادر کے ثقافتی ورثے کا اہم حصہ قرار دیا۔
علاقہ مکینوں اور دکانداروں نے جی ڈی اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں نے علاقے کی رونقیں بحال کر دی ہیں اور معیشت میں بہتری کی نئی راہیں کھولی ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل سیف اللّٰہ کھیتران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گوادر کو عالمی معیار کا ترقی یافتہ، خوبصورت، معاشی اور سیاحتی مرکز بنانے کے لیے جی ڈی اے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی کچھ نئے اور بڑے منصوبے متعارف کروائے جائیں گے جن سے عوامی سہولتوں اور شہر کی مجموعی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔

  • Tags:
  • gwadar
  •  
  • gda
  •  
  • balochistan
  •  
  • smart port city
  •  
  • gwadar development authority
  •  

Categories

  • Opening Ceremonies
  • Vists
  • GDA School
  • GDA Hospital
  • Events
  • Meeting

Recent Posts

ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شفقت انور شاہوانی نے آج جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال میں بلڈ بینک کا افتتاح کیا

25 Jan 2025

بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پبلک اکاؤنٹس کا جی ڈی اے کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

14 Jan 2025

جی ڈی اے کے وفد کا انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کا دورہ

08 Feb 2025

Downloads


    No Downloads Found

Useful Links

  • All Departments
  • Career And jobs
  • Master Plan
  • NOC Verification
  • Publications

Contact Info

  • Location

    Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

  • Phone

    (086) 9201010, 4211775

  • Email

    info@gda.gov.pk

Register Your Complaint

Here you can report an issues and make requests.

Report Now

© 2025 By Gwadar Development Authority All Rights Reserved.