بلڈرز اینڈ ڈیولپرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے سے ملاقات
26Jun’25
بلڈرز اینڈ ڈیولپرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے سے ملاقات،جی ڈی اے گوادر میں محفوظ، پُرامن اور منافع بخش سرمایہ کاری کیلئے ماحول فراہم کریگی، سیف اللّٰہ کھیتران
گوادر۔26 جون 2025
آل پاکستان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز ایسوسی ایشن (گوادر چیپٹر) کے وفد نے آج گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سیف اللّٰہ کھیتران سے ملاقات کی۔ وفد نے نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں جاری ترقیاتی کاموں اور درپیش مسائل پر ڈائریکٹر جنرل کو آگاہ کیا۔
ڈی جی جی ڈی اے نے مسائل غور سے سننے کے بعد مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ہاؤسنگ اسکیموں میں ترقیاتی کام تیز کرنے پر زور دی تاکہ الاٹیز اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو سکے۔ انہوں نے گوادر میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع اور حکومتی اداروں کی جانب سے تعاون پر بھی روشنی ڈالی۔
ملاقات میں زمینوں، بنیادی سہولیات، اور سرمایہ کاری کو درپیش رکاوٹوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ڈی جی نے وفد کو یقین دلایا کہ نجی شعبے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، کیونکہ ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کا باہمی اشتراک ضروری ہے۔ جی ڈی اے گوادر میں محفوظ، پُرامن اور منافع بخش سرمایہ کاری کیلئے ماحول فراہم کریگی تاکہ ملک بھر سے سرمایہ کار گوادر کی طرف متوجہ ہوں گوادر میں رئیل اسٹیٹ کا شعبہ خاص اہمیت کا حامل ہے تاہم چیلنجز بھی اسی شعبے سے ہیں لیکن جی ڈی اے کے ون ونڈو سہولت شروع ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی آسانیاں میسر ہونگی۔
وفد کی قیادت آباد گوادر چیپٹر کے کنوینر افنان قریشی کر رہے تھے، دیگر شرکاء میں ارشاد علی شاد، نعیم خان، سلام خان اور شبیر اصغر شامل تھے۔ یہ ملاقات نجی و سرکاری شعبے کے باہمی تعاون سے گوادر میں تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ کی جانب اہم قدم ثابت ہوئی۔