Preloader Close
Loading...
  • (086) 9201010, 4211775
  • Today: 9:00 AM to 4:00 PM
  • Home
  • About-Us
    • About GDA
    • Board Members
    • Departments
  • About Gwadar
    • About Gwadar
    • Importance
    • Places to Vist
    • History
    • GDA School
    • GDA Hospital
    • Master Plan
  • Media Center
    • News & Events
    • FAQs
    • Procurement & Tenders
    • Downloads
      • Public Notifications
      • By-laws & Procedures
      • Form and applications
      • Career and Jobs
      • Publications
  • Data & Research
    • GDA Projects
  • E-Services
    • Citizen Portal
    • NOC Verification
  • Contact us

Contact Info

  • Location

    Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

  • Phone

    (086) 9201010, 4211775

  • Email

    info@gda.gov.pk

Vists

گوادر سمارٹ انوائرمنٹل سینیٹیشن منصوبے کی منظوری، 200 ملین روپے مختص، شہر میں ماحولیاتی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، سیف اللّٰہ کھیتران

28Apr’25

News Image

گوادر: 28 اپریل 2025
چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے اہم ترین شہر گوادر میں ماحول دوست ترقی کی جانب اہم پیش رفت ہوئی  ہے۔ گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے تحت "سمارٹ انوائرمنٹل سینیٹیشن اینڈ لینڈ فلنگ" منصوبے کے لیے وفاقی حکومت نے تقریباً 200 ملین روپے مختص کر دیے ہیں۔ اس منصوبے کی شمولیت پی ایس ڈی پی میں کی گئی ہے اور سنٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (،CDWP) سے بھی اس کی باقاعدہ منظوری حاصل کی جا چکی ہے۔ منصوبے کی جامع پی سی ون (PC-I) بھی تیار کرلی گئی ہے، جس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے مکمل فزیبلٹی اسٹڈی شامل ہے۔ مجموعی طور پر اس منصوبے کی کل لاگت کا تخمینہ تقریباً 3277 ملین روپے لگایا گیا ہے۔
یہ بات ڈائریکٹر جنرل  گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی سیف اللّٰہ کھیتران نے ایک نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے تحت شہر میں جدید کچرا کلیکشن، کم کاربن ٹریٹمنٹ، اور سمارٹ کنٹرول سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ گوادر کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، جس سے شہر کا ماحولیاتی معیار بہتر بنانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ روزمرہ پیدا ہونے والے کچرے کے مؤثر انتظام کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے، جس میں کچرا کلیکشن، اسٹوریج، ٹرانسپورٹیشن اور ماحول دوست لینڈ فلنگ سائٹس کا قیام شامل ہے۔
گوادر میں سال بھر سازگار موسمی حالات کی وجہ سے مسقبل میں کچرے سے کمپوسٹنگ، بائیو گیس پیداوار، اور میتھین گیس ریکوری جیسے ماڈرن طریقے اپنانے کے امکانات بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔
شہر میں کچرے کی موجودہ صورتحال خاصی خراب ہے، شہر کے وسط ساحل کے قریب کچرا پھینکنے کی وجہ سے  فضائی آلودگی میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد سمارٹ کلیکشن سسٹم، کم کاربن ویسٹ ٹریٹمنٹ، اور جدید اربن کلیننگ نیٹ ورک قائم کر کے نہ صرف گوادر کا ماحول بہتر بنانا ہے بلکہ مقامی افراد کے معیارِ زندگی کو بھی بلند کرنا ہے۔

  • Tags:
  • gwadar
  •  
  • gda
  •  
  • balochistan
  •  
  • cpec
  •  
  • gwadar development authority
  •  

Categories

  • Opening Ceremonies
  • Vists
  • GDA School
  • GDA Hospital
  • Events
  • Meeting

Recent Posts

ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شفقت انور شاہوانی نے آج جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال میں بلڈ بینک کا افتتاح کیا

25 Jan 2025

بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پبلک اکاؤنٹس کا جی ڈی اے کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

14 Jan 2025

جی ڈی اے کے وفد کا انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کا دورہ

08 Feb 2025

Downloads


    No Downloads Found

Useful Links

  • All Departments
  • Career And jobs
  • Master Plan
  • NOC Verification
  • Publications

Contact Info

  • Location

    Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

  • Phone

    (086) 9201010, 4211775

  • Email

    info@gda.gov.pk

Register Your Complaint

Here you can report an issues and make requests.

Report Now

© 2025 By Gwadar Development Authority All Rights Reserved.