Preloader Close
Loading...
  • (086) 9201010, 4211775
  • Today: 9:00 AM to 4:00 PM
  • Home
  • About-Us
    • About GDA
    • Board Members
    • Departments
  • About Gwadar
    • About Gwadar
    • Importance
    • Places to Vist
    • History
    • GDA School
    • GDA Hospital
    • Master Plan
  • Media Center
    • News & Events
    • FAQs
    • Procurement & Tenders
    • Downloads
      • Public Notifications
      • By-laws & Procedures
      • Form and applications
      • Career and Jobs
      • Publications
  • Data & Research
    • GDA Projects
  • E-Services
    • Citizen Portal
    • NOC Verification
  • Contact us

Contact Info

  • Location

    Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

  • Phone

    (086) 9201010, 4211775

  • Email

    info@gda.gov.pk

GDA Hospital

جی ڈی اے پاک-چائنا فرینڈشپ ہسپتال کی پہلی سالگرہ

02May’25

News Image
News Image

 جی ڈی اے پاک-چائنا فرینڈشپ ہسپتال زیر انتظام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک نے اپنی کامیاب طبی خدمات کا پہلا سال مکمل کرلیا، جس کی مناسبت سے ایک پروقار سالگرہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی پاک آرمی کے جی او سی گوادر میجر جنرل عدنان سرور ملک اور ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی سیف اللہ کھیتران تھے۔
جی او سی میجر جنرل عدنان سرور ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے ایک خواب کی تعبیر کا دن ہے۔ عوام کو اعلیٰ معیار کی صحت کی سہولیات کی فراہمی دو ملکوں کی دوستی کا اعلیٰ مثال ہے۔
انہوں نے مزید کہا پاک آرمی کے میڈیکل کور اور طبی سہولیات عوام کے لیے بھی دستیاب ہیں، اور بہت جلد  گوادر میں شاندار سی ایم ایچ کی تعمیر مکمل ہو کر علاقے میں صحت کے میدان میں نئی جہتوں کا آغاز کرے گی۔
انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ہسپتال میں کام کرنے والا عملہ زیادہ تر مقامی افراد پر مشتمل ہے، اور دیگر ترقیاتی منصوبوں،  نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں بھی مقامی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی جی ڈی اے سیف اللہ کھیتران نے کہا کہ جی ڈی اے ہسپتال اپنی معیاری خدمات کے باعث ملک کے بہترین طبی اداروں کے ہم پلہ ہے۔ یہ ہسپتال نہ صرف سی پیک کا فلیگ شپ منصوبہ ہے بلکہ پاک چین دوستی کی ایک زندہ مثال بھی ہے، جس نے گوادر کے باسیوں کو ان کے گھر کے قریب وہ سہولیات فراہم کی ہیں جن کے لیے ماضی میں کراچی جانا پڑتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب 90 فیصد مریضوں کا علاج مقامی سطح پر ممکن ہو گیا ہے، اور ہنگامی صورت میں کراچی منتقلی کے لیے ایمبولینس سروس بھی دستیاب ہے۔
تقریب میں ہیڈ آف کیمپس ڈاکٹر عفّان فاق زادہ نے ہسپتال کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں اس وقت 11 کلینیکل سروسز دستیاب ہیں اور جلد ہی مزید تین کلینکس کا آغاز کیا جا رہا ہے ایمرجنسی سروس، فارمیسی ، لیبارٹری، جدید او ٹی، ایکسرے ، سی ٹی اسکین سمیت تمام بنیادی ضروریات و سہولیات موجود ہیں۔
روزانہ اوسطاً 1300 مریضوں کو مفت چیک اپ، ادویات، لیبارٹری ٹیسٹ، اور داخل مریضوں کو معیاری کھانے کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ صرف صحت کی سہولیات تک محدود نہیں بلکہ سینکڑوں مقامی افراد کو باعزت روزگار بھی مہیا کر رہا ہے۔
ڈاکٹر عفّان نے ہسپتال کی ترقی میں تعاون کرنے والے اداروں جس میں پاکستان آرمی، جی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ،  چینی احکام، جی پی اے، محکمہ صحت، عوامی منتخب نمائندے، سیاسی و سماجی تنظیمیں اور میڈیا کے کردار کو سراہا۔
تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عملے کو خصوصی اسناد سے نوازا گیا، اور ہسپتال کی پوری ٹیم کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔

  • Tags:
  • gwadar
  •  
  • gda
  •  
  • balochistan
  •  
  • smart port city
  •  
  • gwadar development authority
  •  

Categories

  • Opening Ceremonies
  • Vists
  • GDA School
  • GDA Hospital
  • Events
  • Meeting

Recent Posts

ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شفقت انور شاہوانی نے آج جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال میں بلڈ بینک کا افتتاح کیا

25 Jan 2025

بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پبلک اکاؤنٹس کا جی ڈی اے کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

14 Jan 2025

جی ڈی اے کے وفد کا انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کا دورہ

08 Feb 2025

Downloads


    No Downloads Found

Useful Links

  • All Departments
  • Career And jobs
  • Master Plan
  • NOC Verification
  • Publications

Contact Info

  • Location

    Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

  • Phone

    (086) 9201010, 4211775

  • Email

    info@gda.gov.pk

Register Your Complaint

Here you can report an issues and make requests.

Report Now

© 2025 By Gwadar Development Authority All Rights Reserved.