Preloader Close
Loading...
  • (086) 9201010, 4211775
  • Today: 9:00 AM to 4:00 PM
  • Home
  • About-Us
    • About GDA
    • Board Members
    • Departments
  • About Gwadar
    • About Gwadar
    • Importance
    • Places to Vist
    • History
    • GDA School
    • GDA Hospital
    • Master Plan
  • Media Center
    • News & Events
    • FAQs
    • Procurement & Tenders
    • Downloads
      • Public Notifications
      • By-laws & Procedures
      • Form and applications
      • Career and Jobs
      • Publications
  • Data & Research
    • GDA Projects
  • E-Services
    • Citizen Portal
    • NOC Verification
  • Contact us

Contact Info

  • Location

    Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

  • Phone

    (086) 9201010, 4211775

  • Email

    info@gda.gov.pk

Events

ڈی جی جی ڈی اے کی سربراہی میں بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کا اجلاس، ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت

06Jan’25

News Image

ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) شفقت انور شاہوانی کی سربراہی میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد گوادر میں جاری رہائشی منصوبوں اور ہاؤسنگ اسکیمز کی ترقیاتی پیشرفت کا جائزہ لینا تھا۔
ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں کی سست روی پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے تمام منصوبہ مالکان کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر تعمیراتی سرگرمیاں شروع کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ الاٹیز اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال رکھنے کے لیے ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کی جائے۔
شفقت انور شاہوانی نے کہا، “جی ڈی اے گوادر میں سرمایہ کاری کے لیے ضامن کے طور پر کام کر رہا ہے، اور ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال اور برقرار رہے۔”
انہوں نے 2025 کو “گوادر کا سال” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سال گوادر کے تین اہم منصوبے، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ، اور اسپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ پر کام کا آغاز متوقع ہے، جو علاقے کی ترقی کو ایک نئی جہت دیں گے۔
اجلاس میں سابق سینیٹر کہدہ بابر نے بھی شرکت کی اور گوادر کی ترقی کے لیے حکومتی سطح پر سرمایہ کاروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ بلڈرز نے اجلاس کے دوران ترقیاتی کاموں میں درپیش مشکلات بیان کیں، جن کے فوری حل کے لیے ڈائریکٹر جنرل نے متعلقہ معاملات جی ڈی اے کے دائرہ اختیار میں آنے والے مسائل کو حل کرنے اور دیگر مسائل کو حکومتی فورمز پر اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔
اجلاس میں آباد کے کوآرڈینیٹر برائے گوادر ریجن، افنان قریشی، کرنل (ریٹائرڈ) مقبول آفریدی، اور جی ڈی اے کے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ شاہد علی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ بلڈرز نے سماجی ذمہ داریوں کے تحت گوادر میں لائبریری کے قیام کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔ اجلاس نہ صرف گوادر میں ترقیاتی کاموں کے فروغ کے لیے بلکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رکھنے اور گوادر کی مجموعی ترقی کو تیز کرنے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

  • Tags:
  • meeting
  •  
  • builder association
  •  

Categories

  • Opening Ceremonies
  • Vists
  • GDA School
  • GDA Hospital
  • Events
  • Meeting

Recent Posts

ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شفقت انور شاہوانی نے آج جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال میں بلڈ بینک کا افتتاح کیا

25 Jan 2025

بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پبلک اکاؤنٹس کا جی ڈی اے کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

14 Jan 2025

جی ڈی اے کے وفد کا انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کا دورہ

08 Feb 2025

Downloads


    No Downloads Found

Useful Links

  • All Departments
  • Career And jobs
  • Master Plan
  • NOC Verification
  • Publications

Contact Info

  • Location

    Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

  • Phone

    (086) 9201010, 4211775

  • Email

    info@gda.gov.pk

Register Your Complaint

Here you can report an issues and make requests.

Report Now

© 2025 By Gwadar Development Authority All Rights Reserved.