جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال گوادر کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے۔

جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال گوادر کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے۔ بلوچستان کا پہلا جدید آلات و طبی سہولیات سے آراستہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال ہے جہاں لوگوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اعلیٰ طبی سہولیات مفت دستیاب ہونگے۔ صوبائی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں انڈس ہیلتھ نیٹورک کے زیر انتظام ملک کے نامور ڈاکٹرز، اسپشلسٹ سمیت دیگر طبی عملہ خدمات سرانجام دیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی اور ہیلتھ کنسلٹنٹ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر شہزاد عالم کا دورہ جی ڈی اے ہسپتال

گوادر۔ 3 اکتوبر 2023
وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہیلتھ کنسلٹنٹ ڈاکٹر شہزاد عالم اور ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی نے منگل کے روز انڈس کے زیر انتظام جی ڈی اے ہسپتال اور نو تعمیر شدہ جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے انڈس کے زیرِ انتظام جی ڈی اے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور وہاں پر موجود مریضوں کی عیادت کی اور ان کو فراہم کی گئی سہولیات سے متعلق دریافت کی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع ہیڈ آف کیمپس ڈاکٹر آفتاب احمد نے ہسپتال سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا اور ایک سال کے دورانیے میں ہسپتال کی بہتری و ترقی اور لوگوں کو علاج معالجہ کیلئے فراہم کی گئی بہتریں سہولیات سے متعلق آگاہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے حال ہی میں حکومت چین کی طرف سے گوادر کیلئے تعمیر کی گئی عظیم الشان ہسپتال کی بلڈنگ اور وہاں پر موجود جدید طبی آلات اور سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور اس موقع چائنیز انجینئرز نے منصوبہ سے متعلق بریفننگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی اور ڈاکٹر شہزاد عالم نے چائنیز کی طرف سے بنائے گئے شاندار ہسپتال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سو بیڈ پر مشتمل جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال ایک عظیم منصوبہ ہے۔ سی پیک کا یہ شاہکار منصوبہ چینی عوام کی طرف سے گوادر کے لئے یہ ایک شاندار تحفہ ہے جس سے لوگوں کو صحت کے شعبے میں بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید طبی سہولیات مفت دستیاب ہونگے۔ جو کہ مستقبل میں انڈس ہیلتھ نیٹورک کے زہر انتظام ہوگا نگران وزیراعلی بلوچستان کی حالیہ دورہ گوادر کے موقع پر دی گئی ہدایت کی روشنی میں ہسپتال کے اس عظیم منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے۔ ہسپتال عالمی معیار کے مطابق ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال ہے جہاں لوگوں کو اعلیٰ و معیاری طبی سہولیات مفت فراہم کی جائیگی۔جو کہ جی ڈی اے کی عوامی خدمت کا ایک اعلیٰ مظہر ہے۔

Previous گوادر آف روڑ ریلی سال کا میگا ایونٹ ہے۔

Leave Your Comment

Connect With Us

Gwadar Development Authority

Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

Useful Links

GDA © 2023. All Rights Reserved