کھیلوں کے سرگرمیوں کا انعقاد جی ڈی اے کی ترجیحات میں شامل ہیں، شاندار کرکٹ اور فٹبال گراؤنڈز تعمیر کیے گئے ہیں۔ کھیلوں کے انعقاد کیلئے ہمیشہ معاون رہینگے۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے

گوادر۔ آل مکران ڈاکٹر عزیز فٹبال ٹورنامنٹ پشکان کا فائنل میچ اتوار کو کھیلا گیا۔ فائنل میچ بلوچ فٹبال کلب گوادر اورقادر نیشنل فٹبال کلب گوادر کے درمیان کھیلا گیا جو کہ قادر نیشنل فٹبال کلب گوادر نے ایک صفر کے مقابلے میں اپنے نام کرلیا۔ فائنل میچ کے مہمان خاص ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی تھے مہمان خاص نے فائنل میچ کا افتتاح کیا اور فاتح اور رنر ٹیم میں انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ کمیٹی اور آرگنائزرز کو مبارکباد دی اور دو لاکھ روپے فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس سرگرمیوں کا انعقاد ایک صحت مند و مثبت رویوں پر مبنی سرگرم معاشرے کی تشکیل کیلئے ناگزیر ہیں۔ ادارہ ترقیات گوادر گوادر کی تعمیر وترقی و خوشحالی کے منصوبوں پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ اور کھیلاڑیوں کی ترقی پر کام کررہی ہے۔ شاندار کرکٹ گراؤنڈ کے ساتھ شاندار فٹبال گراؤنڈ بھی بنایا گیا ہے اور ادارہ اپنا ڈیپارٹمنٹل فٹبال ٹیم تشکیل دے رہا ہے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے اور کھیلوں کے انعقاد کے لیے جی ڈی اے ہمیشہ ساتھ رہے گا۔ گوادر میں والی بال گراؤنڈ، بیچ پلے ایریا، فٹسال گراؤنڈز تعمیر کیے جارہے ہیں۔ تاکہ کھیلاڑیوں کو جگہ جگہ کھیل کے میدان دستیاب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے ساتھ جی ڈی اے آل مکران فٹبال ٹورنامنٹ کا بھی انعقاد کررہی ہے۔ جو کہ آئندہ ہفتے میر غوث بخش بزنجو فٹبال اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔

Previous گوادر کی تاریخی ورثہ اور ثقافتی مقامات کی بحالی و تحفظ کا مقصد شہر کی تاریخی اہمیت کو زندہ رکھنا ہے

Leave Your Comment

Connect With Us

Gwadar Development Authority

Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

Useful Links

GDA © 2023. All Rights Reserved