گوادر کی تاریخی ورثہ اور ثقافتی مقامات کی بحالی و تحفظ کا مقصد شہر کی تاریخی اہمیت کو زندہ رکھنا ہے

گوادر کی تاریخی ورثہ اور ثقافتی مقامات کی بحالی و تحفظ کا مقصد شہر کی تاریخی اہمیت کو زندہ رکھنا ہے۔ چار پادگو، تار آفس،شاہی بازار، اسماعیلیہ محلہ اور عمانی فورٹ کی تعمیر و مرمت، بحالی اور تحفظ منصوبے کے حصہ ہیں، مجیب الرحمٰن قمبرانی۔

گوادر۔ 25جولائی 2023
ڈاٸریکٹر جنرل گوادر ڈویلمپنٹ اتھارٹی مجیب الرحمٰن قمبرانی نے منگل کے روز گوادر کے تاریخی ورثہ اور ثقافتی مقامات کی بحالی و تحفظ کے تعمیراتی کام دورہ کیا اور ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیرمین منیجمنٹ بورڈ براۓ نوادرات و آثارقدیمہ سندھ و ممتاز و معروف آرکاٸیولوجسٹ ڈاکٹر کلیم اللہ لاشاری بھی ہمراہ تھے انہوں نے ڈائریکٹر جنرل کو گوادر کی تاریخی ورثہ اور ثقافتی مقامات کی تاریخ اور مستقبل میں گوادر کی ترقی کے پس منظر میں انکے اہمیت سے متعلق آگاہی فراہم کی اور انکی تعمیر و مرمت، تزین و آرا اور بحالی و تحفظ سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گوادر کے تمام تاریخی ورثہ کو بحال کرکے انکی تحفظ کی جائیگی تاکہ انکی اپنی تاریخی اہمیت وحیثیت برقرار رہے۔ ابتداٸی مرحلہ میں چار پادگو، تار آفس،شاہی بازار، اسماعیلیہ محلہ اور عمانی فورٹ کی تعمیر و مرمت پر کام جاری ہے۔ تاریخی ورثہ کی بحالی کے بعد ان مقامات کو تفریحی، علمی ، فنی اور آرٹ اکیڈمی جیسے مقاصد کیلیے استمعال میں لایا جائیگا۔ اس موقع پر ڈاٸریکٹر جنرل جی ڈی اے نے کہا کہ گوادر کی تاریخی و ثقافتی مقامات کئی عرصے سے خستہ حالت میں تھے۔ انکی بحالی و تحفظ کو شہر کی ترقی کے ساتھ شامل کیا گیا ہے جو کہ اولڈ ٹاٶن بحالی منصوبہ کے حصہ ہیں۔ گوادر کی تاریخ اور ثقافتی پہلو کو اجاگر کرکے محفوظ بنایا جاٸیگا تاکہ باہر سے آنے والے سیاح اور نسل نو یہاں کی تاریخ اورثقافتی مقامات کی بنیادی اہمیت سے آشنا ہوں۔

Previous سی پیک اسٹیڈی سنٹر یونیورسٹی آف گوادر کے زیر اہتمام سی پیک کے دس سالہ تقریبات کے سلسلے میں منحقدہ ورکشاپ۔

Leave Your Comment

Connect With Us

Gwadar Development Authority

Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

Useful Links

GDA © 2023. All Rights Reserved