مہمان خاص چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی اتھارٹی پسند خان بلیدی نے فلیگ اپ کرتے ہوئے ریس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
80 مقامی بائیک ریسر شامل تھے۔ بائیکس کا ٹریک 25 کلومیٹر پر مشتمل ہے جو کہ ریت کے ٹیلوں اور ناہموار سطح سے گزرتا ہوا ایک چیلنجنگ ٹریک ہے جو کہ بھرپور صلاحیتوں کو ابھارنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
گوادر آف روڈ ریلی کا انعقاد شاندار انداز میں جاری ہے دوسرے مرحلے میں کل ریسر کار شو اور رجسٹریشن کا عمل ہوگا جس کے اگلے روز کوالیفائنگ راؤنڈ ہوگا۔
22 اکتوبر کو اختتامی موٹر کار ریس ہوگا جس میں انٹرنیشنل اور خواتین ریسرز بھی شامل ہیں ۔
شاندار ایونٹ کے انعقاد میں ضلعی انتظامیہ، گوادر پورٹ اتھارٹی ، ڈسٹرکٹ پولیس، سیکیورٹی فورسز سمیت گوادر کے تمام سول و عسکری اداروں کا بھرپور تعاون ساتھ ہے۔
ریس کے افتتاح کے موقع پر چئیرمن جی پی اے پسند کا بلیدینے کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گوادر نہ صرف معاشی اور اسٹرٹیجک لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے بلکہ یہ خطہ قدرتی طور پر خوبصورت اور ثقافتی و سیاحتی لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں سےہزاروں شائقین اور سیاح کی گوادر آمد سے یہاں کی معاشی و سیاحتی سرگرمیوں کو تقویت ملے گی جس سے مقامی لوگوں کو باقاعدہ فائدہ ہوگا۔ پسند خان کا بلیدی
گوادر میں آف روڈ ریلی جیسے صحت مند سرگرمیوں کا سال بھر انتظار رہتا ہے۔ اور اس طرح کے ایونٹ تواتر کے ساتھ منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔۔ جس میں گوادر پورٹ اتھارٹی کا تعاون ساتھ رہیگا پسند خان بلیدی۔